محکمہ ایکسائز کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ریلی کا انعقاد

0
0

ہائر اسکنڈری سکول اڑائی میں منشیات کے حوالے پروگرام بھی ہو ا منعقد
ریاض ملک
منڈی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاو ¿ں اڑائی ہائیر سیکنڈری سکول میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ منشیات اور پلاسٹک کے مضرات کو اجاگر کیاگیا۔ ایکسائز انسپکٹر پونچھ کی نگرانی میں حکومت ہند کی جانب سے چلائی جارہی نشہ مکت اورپلاسٹک مکت بھارت مہیم کے تحت ریلی کا اہتمام کیاگیا۔جس میں منشیات سے سماج کو بچانے کے لیے اور پلاسٹک سے نجات کے لئے بچوں نے ریلی نعرے بلند کئے۔ ریلی مارکیٹ سے ہوتے ہوئے سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ سکول پرنسپل محمد امین کی زیر صدارت اس پروگرام میں گاوں اڑائی کی مختلف سیاسی اور سماجی رو حانی شخصیات نے بھی شمولیت کی۔پیر پنچال عوامی ترقیاتی فورم کے چیئرمین محمد فرید ملک مہمان خصوصی کے طور شریک ہے۔پروگرام کے دوران حضرت پیر سید عنائت حسین بخاری، حضرت مولانا زاہدالحسن قاسمی، پیر سید میر اسلم، سابق سرپنچ محمد اسلم ملک ٹھیکدار الحاج عبدالعزیز، سکول لکچرر کے علاوہ نظامت کے فرائیض انجام دیے رہے محکمہ۔ایکسائیز سے وابستہ شبیر بھٹ نے بھی نشہ اور، پلاسٹک کے نقصانات کے حوالے سے جانکاری دی۔ اور بچوں کے زریعہ عوام تک یہ پغام دیاکہ۔منشیات مہیم میں شامل ہوکرسماج میں پھیل رہی ان برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے انتظامیہ کی اس مہیم کو کامیاب بنایاجاے۔ محکمہ۔ایکسائیز کی جانب سے پرنسپل، مہمان خصوصی، سکول عملہ بچوں اور معززین کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا