گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ کی طالبات نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍محکمہ آیوش نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے تعاون سے جمعرات کو انڈور اسٹیڈیم ڈوڈہ میں یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن 2024 کی پیش کش کے طور پر یوگا کیمپ کا انعقاد کیا۔آج کی یوگا سرگرمی تھیم ’یوگا برائے خواتین کو بااختیار بنانے‘ پر مبنی تھی اور اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ کی طالبات کو اس تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔وہیںیوگا کیمپ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ آئی اے ایس اور ڈائرکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ کی رہنمائی میں اور ضلع آیوش آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر اجے کمار ٹِکو کی نگرانی میں کیا گیا۔
دریں اثناء یوگا سیشن کے دوران، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ کی تقریباً ستر طالبات نے اس پروگرام میں حصہ لیا اور تھیم پر مبنی یوگا آسن کا مظاہرہ یوگی انیل کمار، ڈاکٹر ندھی پادھا، نواز اورکیم کمار نے کیا۔ وہیںیوگا سیشن کے اختتام پر ضلع آیوش آفیسر نے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر ڈوڈہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ڈوڈہ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ اور اس پروگرام کو شاندار بنانے میں حصہ لینے والی طالبات کا شکریہ ادا کیا۔