محکمہ آیوش رام بن نے جی ایچ ایس ایس سناسر میں یوگا کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

یوگا سیشن کے علاوہ، محکمہ آیوش نے قوت مدافعت بڑھانے والی دوائیںبھی تقسیم کیں
لازوال ڈیسک
رام بن// محکمہ آیوش نے محکمہ تعلیم رام بن کے تعاون سے آج یہاں سرکاری ہائیر اسکول سناسر میں یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن 2024 کی پیش کش کے طور پر یوگا کیمپ کا انعقاد کیا۔ وہیںمیگا یوگا کیمپ جس کا موضوع تھا "یوگا خواتین کو بااختیار بنانا” خواتین میں صحت اور بہبود کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم تھا۔اس تقریب کی قیادت آیوش رام بن کی ایک سرشار ٹیم نے کی، جس کی سربراہی ڈسٹرکٹ یوگا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مسعود اقبال کر رہے تھے، اور اس میں میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر شوکت میر، سینئر فارماسسٹ، ششی کانت شرما اور ساجد حسین، یوگا ماہر شامل تھے۔
وہیںیوگا کیمپ کا انعقاد ڈپٹی ڈائریکٹر جموں سریش کمار اور آیوش جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن سنگھ کی رہنمائی میں کیا گیا۔کیمپ کا آغاز خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے یوگا کی اہمیت پر ایک لیکچر کے ساتھ ہوا جو ڈاکٹر مسعود اقبال زرگر نے دیا جس کے بعد لیکچرر انیل شرما اور پرنسپل راجیش شرما نے بصیرت افروز گفتگو کی۔اس کے بعد تھیم پر مبنی یوگا آسنوں کا مظاہرہ ڈاکٹر مسعود اقبال نے کیا، جس میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سناسر کے تقریباً 430 طلباء کو یوگا آسنوں کے مختلف سیشنز اور ایک لیکچرسمپوزیم سیشن میں شامل کیا۔
یوگا سیشن کے علاوہ، محکمہ آیوش نے قوت مدافعت بڑھانے والی دوائیں تقسیم کیں۔ پرنسپل جی ایچ ایس ایس ایس سناسر نے یوگا پر ایک سمپوزیم مقابلہ بھی منعقد کیا، جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے دونوں حصوں کے شرکاء کو شامل کیا گیا، جس سے کیمپ کے انٹرایکٹو اور تعلیمی تجربے کو بڑھایا گیا۔پرنسپل نے ڈاکٹر مسعود اقبال زرگر اور آیوش سے ان کی ٹیم کے ساتھ ساتھ اسکول کے عملے اور حصہ لینے والے طلبا ء کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا