محکمہ آثار قدیمہ جموںنے بھور کیمپ سے نایاب مجسمے حاصل کیے

0
0

ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر سنگیتا شرما نے کی
لازوال ڈیسک

جموں// محکمہ آثار قدیمہ، آثار قدیمہ اور عجائب گھروں نے یہاں بھور کیمپ کے علاقے میں نایاب قدیم مجسمے برآمد کیے ہیں۔وہیںحکام کے مطابق، محکمہ کو کچھ ذرائع سے بھور کیمپ کے علاقے میں نایاب مجسموں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اسی مناسبت سے، محکمہ آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے، ڈائریکٹر آرکائیوز، آرکیالوجی اور میوزیم پردیپ کمار کی رہنمائی اور نگرانی میں، 19 دسمبر 2023 کو اس جگہ کا دورہ کیا۔ ٹیم نے مجسموں کا قبضہ جموں و کشمیر سی ایکٹ 1954 کے تحت لیا تھا۔اس ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر سنگیتا شرما کر رہی تھی اور اس میں جوگندر لال، سشیل کمار اور اشوک کمار شامل تھے۔وہیںابتدائی نتائج کے مطابق یہ پتا چلا ہے کہ 12ویں صدی عیسوی کے مجسمے بہت ہی نایاب ہیں جن میں دیوی اندرانی کی انسانی شکل کو دکھایا گیا ہے جس کی پیمائش 28’x’13.5’’ ہے جس کا وزن تقریباً 55 کلوگرام ہے اور بھگوان شیو کا وزن21×14 ’ 40 کلوگرام ہے ۔محکمہ ان مجسموں کو محفوظ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا