محمد مشتاق نے بطور چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری چارج سنبھالا

0
0

اساتذہ برادری نے کیا والہانہ استقبال، طلباء پر توجہ مبذول کرنے کی تلقین کی
وحیدہ آمین
راجوری؍؍ محمد مشتاق نے آج بطور سی ای او راجوری کا چارج سنبھال لیا جہاں مختلفہائر اسکنڈری اسکولزکے پرنسپلز، لیکچررز ماسٹرز، اساتذہ، سول سوسائٹی کے اراکین اور راجوری کی سرکردہ شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس سے پہلے موصوفچیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ اور شوپیان کے طور پر کام کر چکے ہیں۔موصوف شعبہ میں اپنی لگن اور محنت کے لئے جانے جاتے ہیں اور طلباء کی بہتری اور نظام کی بہتری کے لئے شعبہ میں کام کیا ہے۔
اپنی سروس کے دوران انہوں نے مختلف عہدوں پر کام کیا۔ سی ای او راجوری کے طور پر ان کی تعیناتی راجوری کے عملے اور طالب علموں کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ وہ ایک بہت ہی سرشار افسر ہیں اور ہمیشہ کام کو ترجیح دیتے ہیں۔تاہم چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اسٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور سب کو ایمانداری اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ وہیںملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کو طالب علموں پر توجہ دینی ہوگی اور ہماری اولین ذمہ داری طالب علموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا