محمد رفیق چشتی کے اوقاف ایگزیکیٹو آفیسر پونچھ تعینات ہونے پر عوامی تہنیت

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں اوقافِ اسلامیہ جموں کشمیر کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے 9 جنوری 2024 کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں تین اضلاع کے ایگزیکیٹو آفیسرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جس میں سینئر بی جے پی لیڈر و حج و اوقاف کے رْکن و بی جے پی کے اننت ناگ – راجوری پارلیمانی حلقہ کے انچارج الحاج محمد رفیق چشتی کو سرحدی ضلع پونچھ میں اوقافِ اسلامیہ کے ایگزیکیٹو آفیسر کے طور پر تعینات کیا جس سے پونچھ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے انہیں مبارکباد پیش کیں۔اس موقعہ پر سید اعجازالحق بخاری، محمد حفیظ شیخ، حاجی نیاز احمد چوہان، محمد آزاد چوہان، محمد اعظم دلیرہ ، وغیرہ نے دل کی عمیق گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اوقافِ اسلامیہ پونچھ کے نظام کو مزید مستحکم و مضبوط بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا