محمد اسلامی دوبارہ ایران کے نائب صدر مقرر

0
0

تہران، 11 اگست (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے محمد اسلامی کو دوبارہ ملک کا نائب صدر اور اٹامک انرجی آرگنائزیشن آف ایران (AEOI) کا سربراہ مقرر کیا۔

صدر پیزشکیان نے ہفتے کے روز سرکاری میڈیا کے ذریعے اعلان کیا کہ "آپ کے قیمتی انتظامی تجربات کی وجہ سے، میں آپ کو ملک کان نائب صدر اور اٹامک انرجی آرگنائزیشن کا سربراہ مقرر کرتا ہوں”۔

67 سالہ اسلامی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فوت ہونے والے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ میں بھی اگست 2021 سے ان دو عہدوں پر کام کر چکے ہيں۔

2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں اپریل 2021 میں ویانہ، آسٹریا میں شروع ہوئیں، لیکن مذاکرات کے متعدد مرحلوں کے باوجود، اگست 2022 میں آخری مذاکرات کے بعد سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا