محمدشامی سمیت 27 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ

0
0

9جنوری کو صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 29 کھلاڑیوں کو قومی کھیل ایوارڈ پیش کریں گی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزارت کھیل نے بدھ کو تیز گیند باز محمد شامی سمیت 27 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ اور بیڈمنٹن اسٹار چراغ شیٹی اور ساتوک سائیراج رنکیریڈی کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا۔9 جنوری کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 29 کھلاڑیوں کو قومی کھیل ایوارڈ پیش کریں گی۔وزارت کھیل کے مطابق اس بار کل 29 کھلاڑیوں کو کھیلوں کے اعزازات سے نوازا جائے گا۔ دو کھلاڑیوں کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور 27 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیاجائے گا۔ ان تمام کھلاڑیوں کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر یہ ایوارڈز دیئے جائیں گے۔کھیل رتنا ایوارڈ 2023: بیڈمنٹن میں چراغ شیٹی، ساتوک سائراج رنکیریڈی کو دیا جائے گا۔ارجن ایوارڈ 2023: کرکٹر محمد شامی، تیر اندازی میں اوجس پروین دیوتلے، ایتھلیٹکس میں ادیتی گوپی چند سوامی، سری شنکر اور پارول چودھری، باکسنگ میں محمد حسام الدین، شطرنج میں آر ویشالی، ہاکی میں سشیلا چانو اور کرشنا بہادر پاٹھک،کبڈی میں پون کمار اور ریتو نیگی، کھو-کھو میں نسرین، لان بالز میں پنکی، شوٹنگ میں ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور ایشا سنگھ، اسکواش میں ہریندر پال سنگھ، ٹیبل ٹینس میں آیہیکا مکھرجی،ریسلنگ میں سنیل کمار اور انتم، ووشو میں روشیبینا دیوی، پیرا آرچری میں شیتل دیوی، بلائنڈ کرکٹ میں اجے کمار، پارا کینوئنگ میں پراچی یادو، ہارس رائیڈنگ میں انوش اگروال، ہارس ڈریسج میں دیویکرتی سنگھ اور گولف میں دکشا ڈاگر۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا