محض 17دن میں ملک کے چاروں کونوں سے جڑ گیا اجودھیا دھام:سندھیا

0
0

لکھنؤ://شہری اڑان کے وزیر جیوتی راتیہ سندھیا نے بدھ کو کہاکہ دنی کے سیاحتی نقشے میں تیزی سے ابھرتا اجودھیا دھام محض 17دنوں کے ریکارڈ وقت میں ملک کےچاروں کونوں سے ہوائی راستے سے جڑ گیا ہے۔
اجودھیا سے کولکاتیہ کے درمیان ائیر انڈیا کی اڑان کے افتتاح کے موقع پر سندھیا نے کہا کہ اجودھیا کو دہلی اور احمد آباد سے جوڑنے کے بعد آج بنگلورو اور کولکاتہ کے ساتھ جوڑ جارہا ہے۔30دسمبر کو اڑان کے بعد سے 17 جنوری تک محض 17دن میں اجودھیا کو ملک کے چاروں کونوں سے جوڑ دیا ہے۔ یہ کسی کرشمے سے کم نہیں ہے۔ ملک کا ہر ایک عقیدت مند اپنے عقیدے کی تکمیل کرنے کے لئے تیزی سے اپنے پشپک طیار سے اجودھیا آسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں رام کا نام وہاں پورے ہوتے ہیں کام، آج ایک اور اہم دن ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی کے معاملے میں نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے ایک دیوالی ہم نے گذشتہ سال منائی تھی۔ دوسری دیوالی حال ہی میں تین ریاستوں کے انتخابی نتائج کے وقت منائی گئی تھیا ور اب تیسری دیوالی 22 جنوری و منائی جانے والی ہے۔ پوری دنیا میں جنتے بھی رام بھکت ہیں 22جنوری 2024 ان کی زندگی کا سب سے یاد گار دن ہوگا۔یہ 500 سال کا خوب تھا ہم سب کی کئی نسلوں کا سپنتا تھا کہ اجودھیا نریش بھگوان شری رام اپنے محل میں وراجمان ہوں۔ اب وہ سپنا پورا ہونے جارہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا