محرم الحرام کے سلسلہ میں چندرکوٹ میں انجمن امامیہ کنفر کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا مولانا شرر نقوی کا والہانہ استقبال کیا

0
0

مشکور احمد
رام بن ؍؍ پہاڑی ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں آج انجمن امامیہ کنفر کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی جس میں مولانا شرر نقوی کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے آمد کی سلسلے میں چندر کوٹ علاقہ انجمن امامیہ کنفر چندرکوٹ میں انجمن امامیہ کنفر کے چیئرمین امجد علی کی صدارت میں ایک ریلی نکالی اس دوران انہوں نے مولانا شرر نقوی کا والہانہ استقبال کیا امام بارگاہ سے ایک جلوس نکال کر پیڑہ سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ چندرکوٹ میں اختتام پذیر ہو اس دوران انجمن امامیہ کنفر کے چیئرمین نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہ چندرکوٹ سے ایک جلوس نکالا گیا اور بیرون ریاست سے آئے مولانا شرر نقوی کا والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرزندان رسول ثقلین حضرت امام حسین علیہ السلاماور شہداء کربلا علیہم السلام کی مظلومانہ شہادت کے سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک عشرہ مجلس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ انجمن امامیہ کنفر چندرکوٹ کے زیر اہتمام میں ایک مجلس عزا بسلسلہ شہادت امام حسینو شہدائ￿ کربلا منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام اہلیت علیہم السلام کو شرکت کی دعوت دی جاتی اس میں ضلع انتظامیہ کے نایب تحصیلدر جموں وکشمیر پولیس نے بہترین انتظام کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا