محرم الحرام عظمتوں کا مہینہ: سراج احمد قاسمی

0
0

بلواسینگر ، سنت کبیر نگر (عدنان کبیر نگری)حرمت وعظمت میں اس کا شریک کارسن ہجری کا پہلا مہینہ اپنی برکات وفیوض سے ہم پر سایہ فگن ہوا ۔گویا سدا رحمت برس رہی ہے ،کوش کوئی جھولی بھرنے والا ہو ،انسان کو چاہئے کہ ان مبارک اوقات کو غنیمت جانے اور اعمال صالحہ ذکرو فکر ، جدو جہد میں مصروف رہ کر اپنے اللہ کو خوش کرے، محرم الحرام اسلامی تقویم ہجری کاپہلا مہینہ ہے،کتنے ہی پڑھے لکھے،دیندار لوگ ایسے ہیں، جنھیں اسلامی تقویم کا علم ہی نہیں؛ جب کہ اس کے برخلاف شمسی تقویم، اس کے مہینوں کے نام اور ان کی تاریخ ہرکسی کومعلوم ہوتی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار نور العلوم برڈانڈ کوٹھی کے ناظم اعلیٰ سراج احمد قاسمی نے کہا کہ جب شمسی سال کے پہلے مہینے جنوری کی ابتدا ہوتی ہے تو وہ خوشیاں بھی مناتے ہیں، خوب ہلّہ غلّہ کرتے ہیں، گویا اس طریقے سے وہ نئے سال کاآغاز کرتے ہیں؛ اس مقام پر ہم کو غور یہ کرنا ہے کہ ’’نیو ائیر‘‘کی اس طرز پر ابتدا ہم نے کہاں سے لی؟! ہمارے لیے تو ’’نیو ’’نیوائیر‘‘ کی ابتداء محرم الحرام کے بابرکت مہینہ سے شروع ہوتی ہے، اور چونکہ ہم مسلمان زندگی گزارنے کے طور طریقوں کے معاملے میں مستقل ایک کامل تہذیب کے مالک ہیں؛اس لیے ہمیں اپنی زندگی کی راہ ورسم میں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا کر بھکاری پن اختیار کرنا مسلمان کی مسلمانیت کے خلاف ہے؛ ہمیں کسی کے در پر جھکنے کی ضرورت نہیں، ہم تو خود ساری دنیاکوتہذیب وشائستگی کے آداب وطریقے سکھانے والے ہیں۔وہیں نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری نے کہا کہ ایک اور چیز جس کا رواج عام طور پر بہت زیادہ ہو چکا ہے کہ یہ مہینہ غم کا مہینہ ہے، اس مہینے میں خوشی نہیں منانی چاہیے، کیوں؟! اس لیے کہ اس مہینے میں نواسہ ٔرسول حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے خاندان کے چھوٹوں اور بڑوں کو ظالمانہ طور پر نہایت بیدردی سے شہید کر دیا گیا، ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے غم منانا، سوگ کرنا اور ہر خوشی والے کام سے گریز کرنا ضروری ہے، سوچنا تو یہ ہے کہ ہمیں اس بارے میں شریعت کی طرف سے کیا راہنمائی ملتی ہے ،اسلام سے پہلے زمانہ جاہلیت میں بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا اور اہل مکہ اسی مہینے سے نئے سال کا آغاز کرتے تھے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں جب اسلامی تاریخ کا مسئلہ زیر بحث آیا تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین کے اتفاق رائے سے”محرم”کو اسلامی سال کا پہلا مہینہ قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا