سانبہ پولیس نے نند پور کے آرتی قتل کیس میں ملزم کے خلاف چالان پیش کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش کی رہنمائی میں، پولیس نے نند پور، تھانہ رام گڑھ کے آرتی قتل کیس میں قتل کے ملزم شوہر گردیپ سنگھ اور فیروز پور (پنجاب) کی ایک خاتون ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا ہے۔واضح رہے آنجہانی کی موت پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش کی کارروائی کی، ڈاکٹروں کے بورڈ کے ذریعے پوسٹ مارٹم کرایا، شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کو قتل کے مقدمہ میں تبدیل کر دیا۔تاہم آنجہانی کے مرکزی ملزم شوہر کا نام گوردیپ سنگھ ولد راج کمار سکنہ نند پور، تحصیل رام گڑھ، ضلع سانبہ اور ایک اور خاتون ملزم کو فیروز پور (پنجاب) سے گرفتار کیا گیا۔دریں اثناء قتل کے پیچھے محرک ملزم شوہر کا ارادہ تھا کہ وہ اپنی بیوی کو ختم کر دے تاکہ اپنی محبوبہ کے ساتھ دوسری شادی کی راہ ہموار کر سکے جس کے ساتھ اس کا ناجائز تعلق تھا۔تاہم ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر تفتیشی افسر نے چالان کے طور پر تفتیش مکمل کر لی ہے اور عدالتی فیصلہ کے لیے آج عدالت میں چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔واضح رہے ایس ایس پی سانبہ بینم توش کی ہدایت پر پولیس نے ایک کے بعد ایک پراسرار اموات کے کیسز کو میرٹ پر حل کیااور ملزمان کو قانون کے تحت گرفتار کرکے کم سے کم مدت میں تفتیش مکمل کی۔