سری نگر،// سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جمعرات کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا تین برسوں کے لئے دو بارہ صدر منتخب کیا گیا۔
پارٹی کے نائب صدر اور سینئر لیڈر عبدالرحمان ویری نے صدر کے عہدے کے لئے محبوبہ مفتی کا نام تجویز کیا تھا اور غلام نبی ہانجورہ نے اس کی تائید کی تھی۔
پی ڈی پی کے ترجمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘نائب صدر اے آر ویری نے محبوبہ مفتی کا صدر کے عہدے کے لئے نام تجویز کیا جس جی این ہانجوری نے تائید کی’۔
پارٹی صدر کے عہدے کے لئے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ‘وائس ووٹ’ کت ذریعے انتخابی عمل انجام دیا گیا۔
دریں اثنا پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے محبوبہ مفتی کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
محبوبہ مفتی کے والد مفتی محمد سعید نے کانگریس سے کنارہ کشی اختیار کرکے سال 1999 میں پی ڈی پی کو معرض وجود میں لایا تھا۔
پی ڈی پی نے پہلی بار سال 2003 میں کانگریس کت ساتھ مل کر سرکار بنائی جبکہ بعد ازاں یہ پارٹی بی جے پی کے ساتھ مل کر بر سر اقتدار آئی۔
مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے بعد کئی بانی لیڈروں نے اس پارٹی سے ناطہ توڑ دیا۔