لازوال ڈیسک
سرینگروزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج صبح پونچھ ضلع کے بالا کوٹ سیکٹر میں سرحد پار کی شلنگ سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کے جان بحق ہونے پر سخت دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس حادثے کو دلدوز حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کے لوگوں میں غم کی ایک لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوںنے جاں بحق ہوئے افراد کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے اس کنبے کے دیگر دو زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ محبوبہ مفتی نے اس اعیادے کو دہرایا کہ مذاکرات اور افہام تفہیم ہی دو واحد راستے ہیں جن کی بدولت ریاست اور خطے کو خون خرابے کے بھنور سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سماج کے مختلف طبقوں اور حکومتوں سے اس حوالے سے اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔