محبت قبول نہ کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا

0
0

 

حیدرآبادمحبت قبول نہ کرنے پر ایک نوجوان نے انٹرمیڈیٹ میں زیرتعلیم لڑکی پرناریل کو چھیلنے کیلئے استعمال ہونے والی درانتی سے سڑک پر دن دہاڑے حملہ کرتے ہوئے شدید طورپر زخمی کردیا۔یہ واقعہ کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے برکت پورہ علاقہ میں پیش آیا جس کے ساتھ ہی سڑک پر سنسنی پھیل گئی ۔پولیس کے مطابق بھرت نامی نوجوان مدھولیکا کو اس کی محبت قبول کرنے کیلئے کافی عرصہ سے اصرار کررہا تھا تاہم لڑکی نے اس کی محبت سے انکار کردیا جس پر برہمی کے عالم میں اس نے مدھولیکا پر درانتی سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید طورپر زخمی کردیا۔لڑکی کو علاج کیلئے فوری طورپرپرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے ۔یہ لڑکی انٹرمیڈیٹ سال دوم کی طالبہ ہے ۔کاچی گوڑہ پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا ۔لڑکی کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ بھرت نامی یہ نوجوان گزشتہ چند دنوں سے لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا ۔اس کو پولیس کے بھروسہ سنٹر لے جایاگیاتھا جہاں اس کی پولیس نے کونسلنگ بھی کی تھی تاہم اس کونسلنگ کا نوجوان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔دو دن قبل اس نے فون پرلڑکی کی ماں کو دھمکایا تھا ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا