مجع الحسانات جامع الکمالات سیّد السیادت چشم چراغ اہل بیت الشاہ

0
0

مولانا سیّد حبیب اللہ بخاری علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس پاک نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ ؍؍سرزمین سرنکوٹ جائے نشیمن پمروٹ زیر اہتمام سیّد مہتاب حسین شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ حبیبیہ مجع الحسانات جامع الکمالات سیّد السیادت چشم وچراغ اہل بیت مولانا سیّد حبیب اللہ بخاری نقشبندی علیہ الرحمہ کا۔سالانہ عرس پاک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام اللہ ذکرواذکار کلمات طیبات اور ختمات معظمات سے دوران شب ہوا 13 پوہ 2080 بکرمی مطابق 28دسمبر 2023ء بروز جمعرات مقتدر علماء کرام کے مواعظ حسنہ میں بزرگان دین عارفین کاملین کے فضائل اور مولانا سید حبیب اللہ علیہ الرحمہ کی دینی وروحانی خدمات شامل رہیں بزرگان دین سلف صالحین کے نقوش راہ پر چلنے کی تلقین کی گئی دینی تعلیمات کی روشنی میں حسن اخلاق عدل وانصاف الفت ومحبت آپسی بھائی چارہ بنائے رکھنے اور ایک دوسرے کے حال سے واقف رہنے ایکدوسرے کی مدد واستمداد وپرسان حال کی ہدایت کی وہیں علماء کرام نے آئے دنوں مسلمانوں پر یہود ونصاریٰ کے طرز پر ڈھائے جارہے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ دنوں جبرواستبداد وحشیانہ وسفاک طور پر تین افراد کی شہادت کو انسانیت کے لئے ایک بڑا المیہ قراردیتے ہوئے بلندی درجات اور لواحقین پسماندگان غمزدگان کے لئے صبر وتحمل تشدد زدگان ومتاثرین کی صحت وعافیت اورملک میں امن وسلامتی کے قیام ودوام کے لئے دعا کی جبکہ شعراء اسلام نے ولی کامل کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا واضح رہے عرس حبیبیہ میں اضلاع پونچھ وراجوری سے کثیر تعداد میں ارادت مندوں نے شرکت کی بالخصوص مہنڈھر اور درہال سے لوگوں نے آکر یہاں حاضری دی اس موقع پر خانوادہ کے شہزادوں کے علاوہ مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی مولانا قاری عبدالمصطفٰے قادری حافظ عبدالزاق اشرفی قاری منظور حسین قادری اور دارالعلوم حبیب العلوم کے پرنسپل مولانا داؤد اشرفی مولانا ریاض اشرفی بھی موجود تھے عرس پاک کے لنگر غوثیہ میں ضیافت کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا