مجاہد آزادی مہاتماگاندھی کے حوالے سے ریلی کا اہتمام

0
0

بوئیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کے طلباء وعملہ ریلی میں شامل
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی پر گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں مجاھد آزادی مہاتماگاندھی کے حوالے سے ایک ریلی ک اہتمام کیاگیا۔ریلی سے قبل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں ایک مختصر پروگرام کاگیا۔جس دوران بچوں کو ملک کے عظیم رہنما اور مجاھد ازادی مہاتماگاندھی کی شخصیت اور خدمات سے اگاہ کیا۔جس کے بعد ریلی مین بازار سے ہوتے ہوئے بڈھاامرناتھ مندر تک گئی۔اس دوران جموںو کشمیر پولیس کے جوان بھی شامل رہے۔جہاں سے واپسی پر سکول کے احاطہ میں یہ ریلی اختتام پزیر ہوئی۔بچوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے۔ جس میں گاندھی جی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔اس ریلی کے حوالے سے شعبہ اردو کے لیکچرر محمد آعظم خان نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 2اکتوبر کو ملک کے عظیم رہنما مہاتما گاندھی جی کا یوم پیدائش ہے۔ چونکہ اس ہفتہ کے دوران مختلف اسکولوں کے ساتھ ساتھ بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں بھی ان کی شخصیت کے حوالے سے بچوں کو جانکاری دی جارہی ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی آج کی یہ ریلی بھی ہے تاکہ گاندھی جی کی شخصیت کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری دی جائے۔ اس لئے بازار سے ہوتے ہوئے یہ ریلی بڈھاامرناتھ سے دوبارہ سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں سکول عملہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباء نے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ گاندھی جی کا یہ نعرہ تھاکہ ہندو،مسلم ،سکھ عیسائی اپس میں بھائی بھائی ہیں۔ یہی ہمارے ملک کی شان اور پہچان ہے۔ اس دوران عوام اور پولیس نے بھی ریلی میں پورا تعاون دیا۔انہوں نے ریلی میں شامل تمام عملہ اساتذہ پولیس انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا