لازوال ویب ڈیسک
سری نگر،//نیشنل کانفرنس لیڈر اور عید گاہ سے رکن اسمبلی مبارک گل نے ہفتے کو یہاں راج بھون میں جموں وکشمیر اسمبلی کے عبوری اسپیکر کے طور پر حلف لیا۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں حلف دلایا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کے دیگر بڑے لیڈر موجود تھے۔
https://jkrajbhawan.nic.in/
بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز مبارک گل کو عبور ی سپیکر مقرر کیا تھا۔منوج سنہا کی طرف سے جاری کردہ ایک مواصلت میں کہا گیا تھا کہ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے سیکشن 24 کے تحت مبارک گل کو عبوری سپیکر مقرر کیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 اکتوبر کو دوپہر دو بجے قانون ساز اسمبلی سری نگر میں نو منتخب اراکین حلف لیں گے۔