مایاوتی نے سوشل میڈیا پرٹویٹر سے شروعات کی

0
0

یواین آئی
لکھن¶،بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے بھی سوشل میڈیا کا راستہ اختیار کرلیا ہے ۔انہوں نے اپنے اس نئے سفر کی شروعات ٹویٹر پر سوشری مایاوتی@نام سے اکا¶نٹ بناکر کی ہے ۔بی ایس پی کی جانب سے آج یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق مایاوتی نے 22جنوری سے ٹویٹر پراپنا اکا¶نٹ بنایا ہے ۔پارٹی نے کہا کہ مایاوتی اب اس ٹویٹر ہینڈل سے پارٹی کے سبھی پروگراموں اور سیاسی مسئلوں پر اپنی رائے پیش کریں گی۔واضح رہے کہ مایاوتی اور بی ایس پی ابھی تک سوشل میڈیا سے دور رہے ہیں جبکہ باقی سبھی پارٹیاں عرصے سے سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا