ماہ مقدس میں اشیائے خورد و نوش اور بنیادی سہولیات کا معقول انتظام کیا جائے:سجاد احمد کچلو

0
0

مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍سابق وزیر اور خطہ چناب کے نیشنل کانفرنس کے سربراہ سجاد احمد کچلو نے اپنے ایک بیان میں خطہ چناب کے تینوں اضلاع کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ ماہ رمضان کچھ ہی دنوں بعد سایہ فگن ہو رہا ہے ،اس ماہ میں اشیاء خورد ونوش کی ضروریات میں اضافہ ہوتاہے بجلی کی فراہمی کا یقینی فراہم رہنا بھی اہم رہتا ھے اسلیے عوام کو یہ چیزیں فراہم رہیں اسے یقینی بنا یا جاے سجاد احمد کچلو نے سبھی قصبوں بازاروں گلیوں وغیرہ کی صفائی کی طرف خصوصی توجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ھے سجاد احمد کچلو نے کہا کہ سبھی اضلاع کی انتظامیہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے جنکی عوام کو ضرورت درپیش ہو کچلو نے اس ضرورت پر زور دیا کہ عوام کو ضرورت کے مطابق اور وقت پر غلہ مہیا رکھے تاکہ لوگوں کو ان مبارک ایام میں آتا چاول بازاروں سے گران نرخوں پے نہ خریدنی پڑیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم سے کم ماہ رمضان کے موقع پر ہی صحیح عوام کو سرکاری سیل سینٹرز سے چینی بھی مہیا کی جانی چاہیے کچلو نے مطالبہ کی ھے کہ بازاروں اور منڈیوں کا مسلسل معاینہ کیا جانا ضروری بنایا جاے تاکہ تاجر قصاب سبزی فروش و شیر فروش یہ اشیاء مہنگے داموں میں نہ بیچنے پائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا