ماہ صیام اور تہواروں کے ایام میں بھی تحصیل بونجواہ کا بجلی نظام بیمار

0
0

عوام پریشان حال، ایل جی انتظامیہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
عاشق حسین وانی
بونجواہ// تحصیل بونجواہ کے جامعہ مسجاجد کے آئمہ اور عوام کی جانب سے میاہ صیام سے قبل ضلع انتظامیہ کشتواڑ تحصیلدار بونجواہ نائب تحصیلدار نالی ، پتنازی اور متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وقت سحری افطاری اور تراویح کے دوران جو شیڈول ٹائم ہے اس میں بجلی کے نظام کو بحال رکھا جائے لیکن ایسا دیکھنے کو نہیں ملا ۔دریں اثناء بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ماہ صیام اور تہوراوں کے ایام میں بھی عوام سخت پریشانیوں میں ہے ۔اس ضمن میں مقامی عوام نے لازوال کوبتایا کہ جب ضلع کشتواڑ کے شہر میں بجلی کا نظام درست ہوا تو تحصیل بونجواہ بھی ضلع کشتواڑ کا ہی حصہ ہے اور اس میں اس میاہ صیام اور متبرک تہواروں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔عوامی حلقوں نے کہاکہ بجلی کی آنکھ مچولی سے سحر اور افطار کے وقت کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑت اہے ۔اس ضمن میں مقامی عوام لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو بجلی کی حالت زار بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی جائیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا