سوسائٹی اچھناڑ عیشمقام کی طرف سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا
ایم شفیع رضوی
سانبہ ؍؍ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں خدمت خلق کا جذبہ دکھاتے ہوئے حضرت میاں نور جمال چیریٹیبل سوسائٹی اچھناڑ کی طرف سے دارالعلوم جمالیہ حنفیہ اچھناڑ کے صحن میں مستحقین میں راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر علاقہ اچھناڑ ؛ گواس ؛ آئینو ؛ برائے ؛ وغیرہ بستیوں میں سے مستحقین نے آکر حضرت میاں نور جمال چیریٹیبل سوسائٹی کے اراکین کے ہاتھوں راشن اور دیگر خورد و نوش اشیاء حاصل کی حضرت میاں نور جمال چیریٹیبل سوسائٹی کی طرف سے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگوں کو راحت پہنچانے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سحری و افطار کر سکیں بالخصوص عید الفطر کے پیش نظر عید سے قبل مستحقین تک امداد پہنچائی جائیے گی تاکہ وہ بھی ریاست کے دوسرے لوگوں کی طرح خوش سے عید الفطر کا تہوار مناظرے مستحقین میں راشن اور دیگر خوردونوش اشیاء یہ تقسیم کرنے کا یہ سلسلہ پورے مہینے جاری رہے گا۔