ماہ ربیع الاول کی آمد آمد ،منڈی جلوس محمدیؐبرآمد

0
0

جماعت رضائے مصطفی منڈی نے تمام عالم اسلام کو دی مبارک باد
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی میں ماہ ربیع الااول کا چاند نظر آتے ہی گلی کوچے اور بازار سجادئے جاتے ہیں۔اور ہر طرف سے جلوس اور جشن کا سماہوتاہے۔ اج یکم ماہ ربیع الاول کو مرکزی جامع مسجد منڈی سے جماعت رضائے مصطفی منڈی ویوتھ رضاے مصطفے منڈی کے بینر تلے جلوس محمدی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں مدرسہ رضاالاسلام کے بچوں کے علاوہ متعدد مقامات سے اے ہوے لوگوں نے جلوس میں شرکت کی۔ جو بائی پاس پل سے ہوتاہوا مرکزی جامع مسجد امام احمد رضا،کے پاس میلاد چوک میں اختتام پزیر ہوا۔زیر سرپرستی مولانا سید فاضل حسین رضوی اس جلوس کی قیادت مولانابشارت حسین کررہے تھے۔ جلوس محمدی کے حوالے سے یوتھ رضاے مصطفے منڈی کے صدر خواجہ قمر علی نے تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوے منڈی ،سلونیاں ،اعظم اباد،بائیلہ ،سیکلو،راجپورہ ،پلیرہ وغیرہ کی لوگوں کا شکریہ اداکیا۔جنہوں نے جلوس محمدی میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا