ماہ جولائی میں ٹنل کے آر پار موسلا دار بارشوں سے معمول کی زندگی متاثر

0
0

ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ، رہائشی مکانوں کو نقصان
دریا جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، 10جولائی سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان :محکمہ موسمیات
شاہ ہلال

سرینگر ؍؍ وادی کشمیر میں دگر گواں موسمی صورتحال کے چلتے ٹنل کے آر پار دوسرے روز بھی بارشیں ہوئی۔ ادھر گزشتہ دونوں سے جاری پیر پنچال کے آر پار موسلادار بارشوں نے وادی کے اطراف و اکناف میں جہاں معمول کی زندگی متاثر رہی وہیں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آنے کے نتیجے میں وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔مسلسل بارشوں کے نتیجے میں دریا جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا نمائندے کو ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے جاری ٹنل کے آر پار موسلا دار بارشوں کا سلسہ جاری ہے۔ جنوبی کشمیر کے علاقوں میں بھی تیز بارشوں کے نتیجے میں دریا?ں ، ندی ، نالوں میں طغیانی آنے کے باعث سیلابی پانی رہائشی مکانوں میں گھس گیا۔ دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور اس کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ پیر پنچال کے آر پار مسلسل دوسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال کے چلتے سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں دن بھر جم کر بارشیں ہوئی۔ جسکے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ادھر اننت ناگ کے دہرنہ ڈورو میں نالہ برینگی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے باعث 13 خانہ بدوش کنبے پھنس گئے تھے جنہیں بعد میں اننت ناگ پولیس، محکمہ ریونیو، ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی نوجوانوں نے مل کر ریسکیو آپریشن کر کے کافی مشقت کے بعد خانہ بدوشوں کو مال مویشیوں سمیت بچا کر نزدیکی پنچایت گھر منتقل کیا۔جبکہ اننت ناگ کی بیشتر رابطہ سڑکیں زیر آب آنے کے سبب راہگیروں کو چلنے پھرنے میں کافی دشواریاں پیش آئی دوروز سے جاری بارشوں سے موسم کا مزاج بدل گیا جبکہ سردی کی لہر بھی واپس لوٹ آئی اور لوگ گرم ملبوسات استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میں 10جولائی سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا