نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویا نے ہفتہ کو پیرس اولمپک میں حصہ لینے والی خاتون ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گی۔
ڈاکٹر مانڈویا نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ “میرابائی چانو کو پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بہت بہت مبارک ہو۔ آپ کی لگن اور استقامت واقعی متاثر کن ہے۔ ہمیں آپ کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گی۔‘‘
انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ میرابائی چانو کی پیرس اولمپکس 2024 کی بیسٹ آف لک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ میرابائی چانو نے ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور ملک کو اس بار بھی ان سے تمغے کی امید ہے۔