مانچسٹر میں با برکت جشن عید میلاد النبی شریف صلی اللہ تعالی علیہم وبارک وسلم کا انعقاد ……….!!!

0
0

لازوال ویب ڈیسک

عیسوی بروز پنج شنبہ جمعرات کو سہ پہر میں معروف مقرر ذی شان علامہ حافظ ابو زہرا جمیل احمد رضوی مصنف ” عرش سے افضل ” و متعدد مختلف عنوان پر مشتمل کتب و صحائف کے برادر صغیر طفیل احمد ولد سراج احمد نوری نے اپنے خوب زیب و زینت اور لائٹنگ سے سجائے عشرت کدہ ووڈ لینڈز روڈ کرمپشل مانچسٹر میں با برکت جشن عید میلاد النبی شریف صلی اللہ تعالی ‘ علیہم وبارک وسلم کا انعقاد دل پذیر کیا گیا جس میں خطیب ملت مفکر اسلام فخر اہل سنت علامہ محمد قمر الزمان خان اعظمی سکریٹری جنرل عالمی ورلڈ اسلامک لندن کو مدعو کیا گیا موصوف نا شازئی طبع کے باعث اپنی شرکت سے معذرت طلب کرلیا – حضرت علامہ مفتی محمد ایوب اشرفی محترم خلیفہ با سلیقہ شیخ الاسلام والمشائخ علامہ سید محمد مدنی میاں کچھوچھا شریف کی صدارت میں روحانی و وجدانی پروگرام ترتیب دیا گیا نظامت کی خدمات علامہ محمد اقدس مالیگ نے خوش اسلوبی سے سر انجام دیا

https://www.islamicfinder.org/special-islamic-days/12-rabi-ul-awal-2024/
عصر کی نمازکے بعد پروگرام کا آغاز اہل خانہ کے کمسن اور ہونہار فرزند محمد برکات حسین کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا اوامر نعت خوانی کے لئے متعدد اشخاص و افراد نے طبع آزمائی کی اور ایک سے بڑھ کر ایک نے خوب خوب اور بہت بہت حاضرین کو محظوظ کیا اوپر سے کلام کی وضاحت و تشریح نے برٹش بورن بچوں اور بڑوں کو علامہ محمد اقدس نے ان کی مدد ٹانگ انگلش میں بہت ہی متاثر کیا بہت محظوظ ہوئے. نعت خوآنوں میں مالیگ پریوار سے جناب محمد حسان قادری ولد علامہ محمد ارشد مصباحی ‘ حضرت محمد عربی میاں رائے بریلی ثم بڑوڈہ فثم مانچسٹر’ حضرت محمد وارث ولد محمد مرتضی’ مالیگ مانچسٹر ‘ محمد مرتضی’ ولد حافظ اقبال احمد مالیگ وارثی مانچسٹر ‘حافظ محمد افضل آزاد گشمیر پاکستان مانچسٹر ان کے بعد علامہ مفتی محمد ایوب اشرفی نے مختلف جہتوں سے میلاد پاک مبارک کے عنوان پر دلائل کے انبار لگادیئئے
یہ شرک و بدعت کیسے ہوسکتی ہے حاشا و کلا ہرگز نہیں بالکل نہیں اور پھر منکرین بھی میلاد پاک مناتے ہیں نام بدل کر ترم خاں میدان میں آتے ہیں سیرت سیرت سیرا سیرا کرتے ہیں. نہند نام زنگی گافور کے اصول پر مناتے تو ہیں پر نام بدل میدان میں آتے ہیں پیدا ہوئے پیدا ہوئے پیدا ہوئے بولتے ہیں ان کے منہ سے میلاد کا لفظ نہیں نکلتا کیوں کہ ان کے نزدیک شرک ہوجائے گا حضرت علامہ کے خطاب ذی شان کے بعد مغرب کی نماز باجماعت ادا کی گئی اور نماز کے بعد پر تکلف عصرانہ دیا گیا.دعوت عصرانہ کے بعد دوسرے شیشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے بعد قصیدہ بردہ شریف
محمد عثمان نواز سن ان لاء علامہ محمد ارشد مصباحی آف منیجر نیشنل ہیلتھ سروس مانچسٹر نے وفور شوق میں جھوم جھوم کر ورڈ زبان کیا حاضرین نے بھی یہ سعادت حاصل کی نیشنل منیجر کے بعد معمر ترین نعت خواں جناب نیاز احمد مالیگ کو دعوت سخن دیا گیا
موصوف نے دو آتشہ کلام نعت شریف اور سلام دونوں کو ایک کلام صل علی’ نبینا صل علی’
محمد کو ترنم سے جھوم کر پڑھا
خوب داد و تحسین حاصل کیا جزاک اللہ خیرا
فاضل نو جواں علامہ محمد حسن صدیقی مستند جامعہ صفتہ الاسلام بریڈ فورڈ نبیرا علامہ صاحب زادہ
محمد ابراہیم خوشتر انٹر نیشنل ماریشش نے برٹش بورنوں کو ان کی زبان میں پند و نصائح کے گوہر تابدار سے خوب خوب محظوظ فرمایا اور آخیر میں علامہ معین الزماں اعظمی خالص پور یوپی ایل ایل بی بیرسٹر ان لاء مانچسٹر نے نو آموز تلامذہ کو بہترین درس تدریس سے رو سناش کیا. سبحان مجلس بے پناہ کامیاب رہی تحسین و آفریں ہے کار کردی کرنے والوں کو صرف مرد 《 ذکور 》 کو مدعو کیا گیا تقریبا ایک سو افراد شریک بزم ہوئے لوکل افراد پچاس کے قریب تھے جن میں دوست و احباب قرب و جوار کے عمائدین معزز حضرات اور مالیگ پریوار سے علامہ ابو زہرا حافظ جمیل احمد رضوی ‘ مسٹر الطاف احمد’ریاض احمد ‘ فیاض احمد ‘ معروف قلم کار محمد میاں مالیگ مانچسٹر نیاز احمد مالیگ برمنگھم داعئی بزم کے برادران محمد مصطفی’ ‘ احمد رضا ‘ حامد رضا اور برادر ان لاء محمد شعیب راٹھوڑ اور محمد وسیم حافظ جمیل احمد کے دوسرے سن ان لاء مجموعی طور پر پروگرام بہت کامیاب ہوئی ہے.

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا