نرسنگھ پور، 23 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں نرسنگھ پور-کریلی کے درمیان مال گاڑی کے گارڈ کا ڈبہ پٹری سے اتر گیا، جس سے ریل ٹریفک متاثر ہوگیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جبل پور سے اٹارسی جانے والی مال گاڑی کے گارڈ کا ڈبہ کل رات نرسنگھ پور- کریلی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پٹری سے اترگیا۔ جس کی وجہ سے اس روٹ پر چلنے والی مسافر ٹرینیں متاثر ہوئیں۔ اس واقعہ میں گارڈ محفوظ ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ساتھ ہی ریلوے ٹریک کو بہتر بنانے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔
ریلوے کچھ مسافر ٹرینوں کا رخ موڑ کر چلارہا ہے۔ ان میں سے کچھ کو دھیمی رفتار سے ڈاؤن لائن سے نکالا گیا ہے۔