مارک زکربرگ کو بچوں کے آن لائن استحصال پر معافی مانگنی پڑ ی

0
0

واشنگٹن،//میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے سینیٹ کی تند و تیز سماعت میں آن لائن استحصال کے متاثرین کے والدین سے معافی مانگ لی، تاہم سینیٹر جوش ہالے نے جب ان سے معافی کے لیے پوچھا تو مارک زکربرگ نے عجیب رد عمل ظاہر کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز میٹا کے مالک مارک زکربرگ کو بچوں کے جنسی استحصال پر کانگریس کے سامنے معافی مانگنا پڑ گئی، سینیٹ کمیٹی کی سماعت کے دوران سوشل میڈیا پر جنسی استحصال کا شکار ہونے والے بچوں کی ویڈیوز چلائی گئیں۔
سینیٹر جوش ہالے نے مارک زکربرگ سے استفسار کیا کہ اس پر آپ کیا کہیں گے؟ ان لوگوں کے ساتھ آپ نے جو کیا؟ اس پر معافی مانگیں گے؟ کیا سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا کرنے والوں کو معاوضہ ملنا چاہیے؟ کیا آپ نے اس پر کسی ملازم کو نوکری سے نکالا؟ تاہم مارک زکربرگ نے اس پر عجیب رد عمل ظاہر کیا، اور لگ رہا تھا کہ وہ نہ چاہتے ہوئے ایسا کر رہے ہیں، انھوں نے کھڑے ہوکر ہال میں موجود والدین کی طرف رخ کر کے کہا آپ کے خاندانوں نے جو سہا اس سے کسی کو بھی گزرنے کی ضرورت نہیں، مجھ کو ہر اس چیز کے لیے افسوس ہے جس سے آپ گزرے ہیں۔
مارک زکر برگ نے کہا بدسلوکی کے تدارک کے لیے ہم نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے، اور اسے صنعتی سطح پر ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کسی سے بدسلوکی نہ ہو۔
چیئرمین کمیٹی سینٹر ڈک ڈربن نے کہا اعتماد اور تحفظ سے متعلق مناسب سرمایہ کاری کرنے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ناکام رہے ہیں، منافع کے حصول نے ہمارے بچوں اور نواسوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، سوشل میڈیا کمپنیاں جس طرح ڈیزائن اور آپریٹ کر رہی ہیں وہ خطرناک ہے۔
سینیٹر لنزے گراہم نے کہا سوشل میڈیا کمپنیاں زندگیوں کو تباہ کر رہی ہیں، یہ کمپنیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، ان کمپنیوں کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے ورنہ بد ترین صورت حال ابھی باقی ہے۔ انھوں نے مارک زکر برگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مسٹر برگ میں جانتا ہوں کہ آپ یہ نہیں چاہتے لیکن آپ کے ہاتھوں پر خون ہے، آپ کے پاس ایک ایسی پروڈکٹ ہے جو لوگوں کو مار رہی ہے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا