خواتین ونگ نے تقریب کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی خواتین ونگ کا آج ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 8مارچ کو صدردفتر جموں میں اپنی پارٹی کے یوم ِ تاسیس منانے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کی صدارت خواتین ونگ صوبائی صدر جموں پونیت کور نے کی۔ اِس اجلاس کا اہتمام ضلع صدر خواتین ونگ ریتو پنڈیتہ نے کیا تھا۔ اس دوران پارٹی کے یوم ِ تاسیس کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب کے کامیاب انعقاد کے لئے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر متعدد خواتین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے پارٹی قیادت اور ایجنڈے پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں زمینی سطح پر پارٹی کیڈر کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پونیت کور نے اِ ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کا معاشرے میں اہم رول ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی خواتین کی سیاسی، اقتصادی، تعلیمی ترقی کی خواہاں ہے۔ اس لئے پارٹی اْنہیں سیاسی ریزرویشن دینے کی بھرپور وکالت کرتی ہے۔ پارٹی کا یوم ِ تاسیس بھی عالمی یو ِ مِ خواتین یعنی آٹھ مارچ کو ہوتاہے۔