مارچ میں منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات کے لئے تیاریاں جاری

0
0

گاندربل میں پابندیوں کے باوجود ٹیوشن سنٹروں کی بھر مار،کئی نجی اسکولوں میں بھی درس و تدریس کا سلسلہ جاری
مختار احمد
گاندربل؍؍جموں کشمیر یوٹی میں طالب علموں کے سالانہ امتحانات مارچ میں منعقد ہونے والے ہیں جس میں اب کم وقت بچا ہے تاہم امتحانات کے لئے طالب علم تیاریوں میں لگے ہیں اگرچہ پہلے یہ امتحانات نومبر میں لیے جاتے تھے تاہم بعد میں محکمہ تعلیم نے ان امتحانات کو مارچ میں منعقد کرانے کا فصیلہ لیا آٹھویں جماعت کے لئے یہ امتحان پانچ مارچ سے جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات دس مارچ سے شروع ہونگے۔
ان دنوں طالب علم امتحانات میں کامیاب ہونے کے لئے درس وتدریس میں لگے ہیں اگرچہ ان دنوں سرمائی تعطیلات چل رہی ہیں اور چیف ایجوکیشن افسر گاندربل نے سکولوں میں کسی بھی درس و تدریس پرمکمل طور پابندی عاید کی ہے تاہم کچھ نجی سکولوں میں سکول انتظامیہ کی طرف سے طالب علموں کے لئے اضافی ٹیوشن کا بھی انعقاد کیا گیا ہے کچھ نجی سکولوں نے بچوں کے ٹیوشن کے لئے سکولوں سے باہر ٹیوشن مراکز قائم کئے ہیں۔ضلع کے مختلف علاقوں میں کھلے عام ٹیوشن سنٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں لور جماعت سے لیکر بڑی جماعتوں کے بچوں کو پڑھایا جارہا ہے اگرچہ ابھی تمام جماعتوں کے سالانہ امتحانات منعقد نہیں ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود والدین سے موٹی موٹی رقم لیکر بچوں کو نئی جماعتوں کا سیلبس پڑھایا جارہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا