نئی دہلی، // کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک اپنی ’بھارت جوڑو یاترا‘کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا لوگوں پر زبردست اثر ہوا اور یہی کہانی لیہہ کی سڑکوں پر بھی گونجی رہی ہے
ان دنوں مسٹر گاندھی لیہہ لداخ کے دورے پر ہیں اور وہاں کے لوگوں سے رابطہ کرکے ووٹروں سے 2024 کے عام انتخابات میں کانگریس کو جیتانے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔ اس وقت لیہہ کی لوک سبھا سیٹ بی جے پی کے قبضہ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیہہ کے لوگوں پر بھی’بھارت جوڑو یاترا‘کا زبردست اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت جوڑو‘ہر ہندوستانی کے دل و دماغ میں گہرا ئی سے بسا ہو اہے۔ لیہہ کی سڑکوں پر گونجتا’بھارت ماتا کی جئے‘کا نعرہ اس اتحاد کی ایک مضبوط مثال ہے۔ پیار اور ہم آہنگی سے بھرپور اس آواز کو کوئی طاقت دبا نہیں سکتی۔“