لداخ کے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کی قربانیوں اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا
لازوال ڈیسک
لیہہلیہہ میں 22 اگست 2024 کو فائر اینڈ فیوری کور کی جانب سے لیہہ میں ایک میگا ویٹرنز ریلی اور پنشن عدالت کا انعقاد کیا گیا تاکہ لداخ کے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کی قربانیوں اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔
واضح رہے ریلی میںلداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر ریٹائرڈ (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا ، مسز نیلیما مشرا، خاتون اول، یو ٹی لداخ، اور جی او سی فائر اینڈ فیوری کورنے بھی شرکت کی۔ اس تقریب نے تقریباً 2000 سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور زیر کفالت افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ ان کے متعدد مسائل سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔وہیںاظہار تشکر کے طور پر، گیلنٹری ایوارڈ جیتنے والوں اور لداخ کی ویر ناریوں کو بھی تقریب کے دوران نوازا گیا۔اس دوران لداخ کی ویٹرنز کمیونٹی نے فائر اینڈ فیوری کور کا شکریہ ادا کیا ۔