جموںوکشمیر یوٹی میں ہیلی ٹوراِزم مارکیٹ کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے:سنہا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب کیا۔مرکزی وزارتِ شہری ہوا بازی کی طرف سے حکومت جموںوکشمیر ، پون ہنس لمیٹیڈ اور ایف آئی سی سی آئی کے تعاون سے اِنعقاد کیا گیا۔منعقدہ سمٹ نے’’ ہیلی کاپٹرس فار لاسٹ مائل کنکٹویٹی ‘‘ کے موضوع پر ہیلی کاپٹر صنعت کے مختلف شراکت دارو ں کو اِکٹھا کر کے ہیلی کاپٹر کی صنعتی ترقی، مسائل، چیلنجوںاور مستقبل کے حل پر بات کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزارتِ شہری ہوا بازی ، پون ہنس لمٹیڈ اور ایف آئی سی سی آئی کے کام کی تعریف کی جنہوں نے ہیلی خدمات کو مسافروں اور کار گو دونوں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا تاکہ کنکٹویٹی کو فروغ دیا جاسکے۔مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے سمٹ کو جموں وکشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر خدمات کی توسیع میں ایک نئی شروعات کی گئی ہے۔مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ جموںوکشمیر کی ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب ہے اور اِس خواب کو پورا کرنے کے لئے شہری ہوا بازی جموں میں 861 کروڑ روپے کی لاگت اور سری نگر میں 1500 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرمنل بلڈنگ کی توسیع کر رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہیلی پالیسی ‘‘ کو عملانے اور ایمرجنسی طبی خدمات میں ہیلی کاپٹر کے اِستعمال کے لئے کام شروع کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر میں ملک بھر سے سول ایو ی ایشن سیکٹر او رہیلی کاپٹر اِنڈسٹری کے شراکت داروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی اِنڈیا سمٹ کنکٹویٹی کے طور پر ہیلی سیوا کو فروغ دینے میں اہم کردار اَدا کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ جموںوکشمیر میں مختلف قدرتی مقامات پر سال بھر سیاحوں کی آمدرہتی ہیں جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں ہیلی ٹوراِزم مارکیٹ کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے ۔ ہم ہیلی خدمات کی ترقی میںسہولیت اور مدد کے لئے پُر عزم ہیں۔ میں صنعتی کپتانوں کو اِس تبدیلی کے سفر میں شراکت دار بننے کی دعو ت دیتا ہوں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جدید معاشرے کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے مضبوط بنیادی ڈھانچہ ، تمام دیہاتوں تک سڑکوں کے رابطے ، مکانات ، دیہی بجلی ،قدرتی اور اِنسانی وسائل کے مکمل اِستعمال سے جموں وکشمیر یوٹی کے تعمیر نو کو یقینی بنایا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان بنیادی ڈھانچے کی سکیموں جیسے بھارت مالا ، ساگر مالا اور اُڑان کے مربوط عمل آوری کی راہ ہموار کررہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے وزیرا عظم نریندر مودی کی طرف سے متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی ہوابازی شعبے میں مسافروں کی آمدو رفت میں بے مثال ترقی ہوئی ہے اور اِسی طرح ’ادے دیش کا عام ناگرگ‘ کے نظریۂ پر عمل کرتے ہوئے عام آدمی کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے پروازوں کے راستوں، ہوائی جہازوں اور بہتر علاقائی ہوائی رابطے میںاِضافہ ہوا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مختصر وقت میں وزیر اعظم کی رہنمائی میں 65ہوائی اڈے ، 8ہیلی پورٹ اور 2واٹر ائیروڈروم ٹائر۔دوم اور ٹائر ۔ سوم شہروں میں چلائے گئے اور جلد ہی ہندوستان مستقبل قریب میں ٹاپ 10 ایئر فریٹ مارکیٹوں میں شامل ہو جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی کے کنکٹویٹی کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا بالخصوص دُوراُفتادہ اور دور دراز علاقوں میں اور یوٹی کے لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سڑک اور سرنگ کے بنیادی ڈھانچے پر ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جو جموںوکشمیر کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے نئے راستے کھول رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اے ٹی ایف پر ویٹ کو 26.5فیصد سے کم کر کے 1فیصد کر نے اور جموں ہوائی اڈے پر لوڈ پنالٹی کو ختم کرنے جیسے اہم فیصلوں نے جموںوکشمیر کے شہری ہوا بازی شعبے کو بحال کیا ہے ۔ آج سری نگر ہوائی اَڈہ روزانہ پروازوں کی تعداد کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج سری نگر ہوائی اَڈے پر روزانہ 80 سے 100 پروازیں چل رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںکے ہوائی اڈے پر لوڈ پنلٹی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پروازوں کی تعداد میں اِضافہ ہوا ہے ۔ صوبہ جموں کے شہریوں کو دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں سفر کرنے کے لئے بہتر اور اِقتصادی سہولیات میسر آئی ہیں اور کاروباری شعبے کو بھی نئی تحریک ملی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے کے ہرطبقے کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے ہم نے پہلے ہی روڈ میپ ترتیب دیا ہے ۔ گذشتہ تین برسوں میں بہت کچھ حاصل ہوا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اور دیگر شعبوں میں قابل ذِکر پیش رفت جموںوکشمیر یوٹی کے لئے اَپنی مکمل صلاحیتوں کا ایک زبردست موقعہ پیش کرتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی شعبے میں کامیابیاںاور 75 بہترین مقامات کی ترقی ہمیں اَپنے ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور اِنسانی سرمائے کی توانائیوں اور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانے کے قابل بناتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع ترقی یوٹی کو آتما نر بھر جموںوکشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے میں کافی فائدہ فراہم کرتی ہے ۔ آج ہمارے پاس تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے ، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لئے مارکیٹ کو وسعت دے رہی ہے اور جموںوکشمیر کی معیشت کو ملک کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے صنعتی بنیادی کو وسیع کر رہی ہے۔سربراہی اِجلاس کے وسیع مقاصد ہندوستان میں ایک عالمی معیار کے ہیلی کاپٹر مینو فیکچر نگ ماحولیاتی نظام کی تشکیل ہیں ۔ سیاحتی مقامات پر بلا تعطل ہیلی کاپٹر خدمات فراہم کرکے ہمالیائی ریاستوں میں سیاحت کو فروغ دینا ، ہیلی کاپٹرپرمبنی ایمرجنسی طبی خدمات کی حوصلہ اَفزائی کرنا اور دیگر صنعتوں کی مدد میں ہیلی کاپٹروں کے کردار کو بڑھانا ہے۔سیکرٹری مرکزی وزارتِ شہری ہوا بازی راجیو بنسل نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں وزارتِ شہری ہوا بازی کی طرف سے غیر خدماتی او رممکنہ خطوں کو ہوائی رابطہ او رہیلی خدمات فراہم کرنے میں اُٹھائے گئے اَقدامات کے بارے میں بتایا ۔اُنہوں نے دِن بھر تکنیکی سیشن کی تفصیلات بھی بتائیں۔چیئرمین ایف ایف آئی۔سول ایو ایشن کمیٹی اور صدر اور ایم ڈی ائیر پر اِنڈیا رمشی میلارڈ نے ہندوستان میں ہیلی خدمات کی ترقی اور پیش رفت کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے اَپنے عزم کا اِظہار کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ شہری ہوا بازی محترمہ اوشاپادھی نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔اِس موقعہ پر وزارتِ شہری ہوا بازی کے مختلف اقدامات کا بھی آغاز کیا گیا ۔ ایس کے آئی سی سی میں سمٹ میں صنعتوں کے تمام شعبوں ، مختلف ریاستوں اور یوٹیز ، سرکاری محکموں ، دفاعی خدمات ، ماہرین ، مندوبین ، اے اے آئی ، پون ہنس ، ایم او سی اے کی ٹیم اور مختلف شراکت داروں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پرپرنسپل سیکرٹری محکمہ شہری ہوا بازی جموںوکشمیر آلوک کمار، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، سیکرٹری محکمہ سیاحت سرمد حفیظ او راعلیٰ اَفسران موجود تھے۔