لیفٹیننٹ گورنر کا آئی ٹی آئی گریجویٹوں کے پہلے کانووکیشن سے خطاب

0
0

ہنرمند اَفرادی قوت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق ایک جامع آئی ٹی آئی ماحولیاتی نظام مضبوط کیاجائے:سنہا
کہاکئی دہائیوں تک آئی ٹی آئیز نے ہنرمندی شعبے میں ریڈھ کی ہڈی کے طور پر کام کیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( آئی ٹی آئی ) کے گریجویٹوں کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کیا جنہوں نے آل اِنڈیا ٹریڈ ٹیسٹ ۔2023 ء میں کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے قومی سطح کے ٹاپروں کو مُبارک باد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے پولی تکنیک کی درجہ بندی کے لئے پورٹل ، جموںوکشمیر انوویشن ہَب پورٹل ،سینٹرلائزڈ اکیڈمک مانیٹرنگ اینڈ امپروومنٹ سسٹم اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق نظر ثانی شدہ نصاب کی عمل آوری سمیت متعدد نئے اَقدامات کا آغاز کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میںآئی ٹی آئیز کو جدید بنانے اور تربیت و بنیادی ڈھانچے کو عالمی معیارات پر پورا اُترنے کی ضرورت پر زور دیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں آئی ٹی آئی ز کو جدید بنانے اور تربیت اور بنیادی ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہنرمند اَفرادی قوت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق ایک جامع اور معیار پر مبنی آئی ٹی آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ کئی دہائیوں تک آئی ٹی آئیز نے ہنر مندی شعبے میں ریڈھ کی ہڈی کے طور پر کام کیا اور صنعتوں کی ترقی اور پیداوار میں بہت زیادہ تعاون کیا۔ ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی اورنئے اُبھرتے ہوئے شعبوں سے ہنرمند اَفرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے لئے آئی ٹی آئی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ‘‘اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے آبادیاتی فائدہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر ملک میں ایک ہائی لی سکلڈ ہیومن ریسورس کیپٹل بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس صلاحیت کو حقیقت میں تبدیل کرنے ، مستقبل میں اَفرادی قوت پیدا کرنے کے لئے آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک جیسے ہنرمندی ماحولیاتی نظام کو اہم کردار اَدا کرنا ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہنر مند افرادی قوت مستقبل میں معیشت کی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ لہٰذا ہماری اَفرادی قوت کے پاس جو صلاحیتیں ہیں وہ مستقبل کے لئے تیار ہونی چاہئیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کانووکیشن کے موقعہ پرسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع وار ہنرمندی اَفراد کی مانگ کا جائزہ لیں، موجودہ مہارتوں کی نقشہ سازی کریں اور نصاب میں ضروری تبدیلیاں کرنے یانوجوانوں کی خواہشات اور اُمنگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئے پیشہ ورانہ تربیتی کورسوں کو متعارف کریں۔اُنہوں نے کہا کہ تمام آئی ٹی آئیز کے مقامی جاب مارکیٹ اور صنعتوں سے براہِ راست رابط ہونا چاہئے اور متعلقہ محکموں کو آئی ٹی آئی گریجویٹوں کی مدد کرنی چاہئے جو اَپنا کاروبار شروع کرناچاہتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے َانڈسٹریز 4.0 میں تربیت کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور ٹرینروں کی تربیت کا پروگرام شرو ع تاکہ آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک دونوں اِداروں کے ٹرینروںکو پوری طرح ہنر مند ہوں اور مستقبل کی اَفرادی قوت تیار کرنے کے قابل ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں مہمان نوازی شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور زرعی پرینیوروںکو فروغ دینے اور سیلف ہیلپ گروپوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر آئی ٹی آئی کو ایک صنعت سے تعلق بھی قائم کرنا چاہئے اور اسے یقینی بنانا چاہئے کہ آئی ٹی آئی کے پاس آؤٹ طلباء کو روزگار ملے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں و کشمیر اور ملک کی ترقی میں ہنر مند اَفرادی قوت کے تعاون کی سراہناکی۔ کمشنر سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے محکمہ کے جاری پروگراموں اور آج شروع کئے گئے نئے اقدامات کی اہم خصوصیات پر رورشنی ڈالی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان کاروباریوں کو بھی مُبارک باد دی اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور جے اینڈ کے انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جے کے ای ڈی اے) کے درمیان 500 سوریا متروں کی تربیت کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی۔اِس موقعہ پرجموں و کشمیر میں سکل ڈیولپمنٹ سے متعلق ایک کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر آفتا ب ملک ،وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر نذیر احمد گنائی ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، سینئر اَفسران ، آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کے سربراہان ، اَساتذہ اور فارغ التحصیل طلباء کے والدین موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا