لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں شینا کلچرل سینٹر’’ شِنن میراث‘‘ کا اِفتتاح کیا

0
0

ہندوستانی فوج اور ضلع اِنتظامیہ سے تیارکردہ سینٹر کو درد شِن کمیونٹی کے لوگوں کیلئے وقف کیا
کہا، شِنن میراث ہندوستان کے بہترین آف بیٹ مقام گریز جانے والے مسافروں کیلئے توجہ کا مرکز بنے گا
یہ مسافروں اور مورِّخین کو ٹھوس اور غیر محسوس فن کو تلاش کرنے کا موقعہ فراہم کرے گا اور کمیونٹی کیلئے اَپنی داستانیں سنانے اور روایات کو ظاہر کرنے کیلئے ایک متحرک جگہ فراہم کرے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر
لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج شینا کلچرسینٹر ’’ شِنن میراث‘‘ کا اِفتتاح کیا جسے ہندوستان فوج اور ضلعی اِنتظامیہ نے تیار کیا ہے۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں درد شِن کمیونٹی کے لوگوں کو مُبارک باد دی اور اَمرت کال میں اِس غیر معمولی اقدام کے لئے ہندوستانی فوج کی کوششوں کو سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ یہ سینٹر درد شِن قبائلی کمیونٹی کے شاندار فنی ورثے کوفروغ دے گا۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ دردیوں کے لئے ہندوستان کا پہلا میوزیم شینا ثقافت ، زبانوں اور گریزی طرزِ زندگی کے سفرکا پتہ چلتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ’ شِنن میراث‘ہندوستان کے اس بہترین آف بیٹ مقام کا دورہ کرنے والے مسافروں کے لئے توجہ کا مرکز بنے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ میوزیم کے مختلف حصے مسافروں ، مورِّخین کو ٹھوس او رغیر محسوس فن کو تلاش کرنے کا موقعہ فراہم کریں گے او رکمیونٹی کے لئے اَپنی داستانیں سُنانے اور روایات کو ظاہر کرنے کے لئے ایک متحرک جگہ فراہم کریں گے۔اُنہوں نے قوم کی تعمیر میں درد شِن کمیونٹی کے بے پناہ تعاون کو تسلیم کرنے کے لئے فوج ، ضلع اِنتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی مشترکہ کوششوں کی سراہنا کی۔فوج نے میوزیم کی تعمیر کے لئے ملک کے معروف اِداروں کے ساتھ شراکت داری کی تھی ۔ اِس میں ڈیجیٹل ڈسپلے ، نمائش ، نمونے ، ٹیکسٹائل ، اِستفساری بورڈوں اور مختلف حصوں بشمول درد ستان ، دریائے کشن گنگا ، گریزی طرزِ زندگی ، زبان کا سیکشن ، ہندوستانی فوج کے ساتھ سمبیوٹک رشتہ ، سووینئر سیکشن اور اے وِی روم کا مرکب ہے ۔سینڈ آرٹ میں1948 ء میں گریز کی آزادی کے لئے بھارتی فوج کے آپریشن ’اِی آر اے زیڈ اِی‘ کو دکھایا جائے گا۔اوپن ایئر ایمفی تھیٹر جس میں 150 اَفراد کی گنجائش ہے ۔دریائے کشن گنگا کے کنارے پر مقامی ثقافتی رقص گروپوں کے اِختتام ہفتہ کے دوران پرفارمنس کے لئے تعمیر کیا گیا ہے ۔ میوزیم میں ایک ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کی موجودگی بھی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِفتتاحی تقریب میں گریز کی جامع ترقی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اِشتراک کیا ۔اُنہوں نے کہا،’’ گزشتہ تین برسوں میں گریز نے تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ ہماری توجہ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، مناسب ہنر مند اَفرادی قوت کو یقینی بنانا اور نئے کاروباری اِداروں کو ترقی دینے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا تھا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمارا اِجتماعی مقصد آج کی کمزوری کو کل کی طاقت میں تبدیل کرنا ہے۔اُنہوں نے گریز کی سیاحتی صلاحیت سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کئے گئے نئے اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبے میں ایک برس میں پہلے کے 700۔800سیاحوں کے مقابلے میں اِس برس 15؍ اگست تک 35,000 سیاحوں کی تعداد میں زبردست اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ آج گریز میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد نے مقامی معیشت کو مضبوط کیا ہے اور لوگوں کو روزگار کے بڑے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پاور سیکٹر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکٹر گریز کے لوگوں کے لئے کئی دہائیوں سے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم پاور اِنفراسٹرکچر اور این ایچ پی سی پاور پروجیکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، 33کے وِی لائن پر کام کو تیز کیا گیا ہے اور دیہات کے درمیان اِنٹر کنکٹویٹی کے لئے بنیاد ی ڈھانچے پر کام شروع کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مطلع کیا کہ اِنتظامیہ نے کسان سمپرک ابھیان کو 15دِن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور گریز کے مزید کسانوں کو اِس کوشش سے جوڑنے کے لئے اَفسروں کو کہا ہے ۔اُنہوں نے گریز میں مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی جن میں پی آر آئی نمائندے ، ہوٹیلروں اور یوتھ کلب ایسو سی ایشنوں کے ممبران شامل تھے اور اُنہیں ان کے مناسب مسائل او رشکایات کے بروقت اَزالہ کی یقینی دہانی کی۔اِس موقعہ لیفٹیننٹ گورنر نے گریز کی درد کمیونٹی کو لداخ سے جوڑنے والی داور۔ دراس ۔ دار چک کار ریلی کو جھنڈی دِکھا ئی اور گریز کے بچوں میں شینا مادری زبان کے اِستعمال کو فروغ دینے کے لئے شینا لنگویج پرائمر کی نقاب کشائی کی۔اُنہوں نے ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ میں شراکت کے طورپر وِجر ٹاپ کی مٹی لے جانے والی ہندوستانی فوج کی وِجرٹاپ میں بھی پرچم کشائی کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی جی او سی اِن سی شمالی کمان، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی جی او سی 15کور، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، سینئر سول ، پولیس اور آرمی اَفسران ، پی آر آئی نمائندے ، قبائلی کمیونٹی کے اَرکان طلباء اور مقامی باشندے موجود تھے۔ا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا