لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر سہیل رسول میر کی کتاب’’ درد قبیلے کا ثقافتی انسائیکلو پیڈیا‘‘ جاری کیا

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آج راج بھون میں ڈاکٹر سہیل رسول میر کی کتاب ’’درد قبیلے کا ثقافتی انسائیکلو پیڈیا‘‘کا اِجرأکیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں مصنف ڈاکٹر سہیل رسول میر کو کتاب سے درد قبیلے کے دُور دراز مناظر اور پیچیدہ ثقافتی باریکیوں، رسم و رواج، زبان اور سماجی ڈھانچے کو تلاش کرنے پر مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہندوستانی فوج کومستقبل کی نسلوں کے لئے دردی لوگوں کی روایتی حکمت اور علم ، ورثہ اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لئے گریز میں شنون میراث۔ شینا کلچرل سینٹر کو سراہا۔
اُنہوںنے قوم کی تعمیر میں قبائلی کمیونٹی کے اہم کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے قبائلی کمیونٹی کے رسم و رواج ، ثقافت اور لسانی دولت کے تحفظ اور فروغ کے لئے تمام شراکت داروںسے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر رائٹرز ایسوسی ایشن اور فوج کی مشترکہ کاوش’’دی نارتھ کشمیر گزٹ‘‘کا دوسرا ایڈیشن بھی جاری کیا۔اِس موقعہ پر جی او سی وجر ڈویژن میجر جنرل گریش کالیا،’ درد قبیلے کا ثقافتی انسائیکلو پیڈیا‘ کے مصنف ڈاکٹر سہیل رسول میر،صدر کشمیر رائٹرز ایسوسی ایشن فدا فردوس، فوج کے سینئر افسران، شینا کلچرل سینٹر اور کشمیر رائٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران بھی موجود تھے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا