لیفٹیننٹ گورنر نے پاور ڈیولپمنٹ محکمہ کی کارکردگی اور گلوبل انوسٹرس سمٹ کی تیاریوں کا جائز ہ لیا وادی میں بجلی کی ترسیل کی فوری بحالی کی ہدایات دیں

0
0

جموں/لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج شام راج بھون میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران پاور ڈیولپمنٹ محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ،محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک ، مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری دھیر ج گپتا ، سیکرٹری جے کے پی ڈی ڈی ہردیش کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔
ہردیش کمار نے اس موقعہ پر جے اینڈ کے کے بجلی منظرنامے اور محکمہ کی طرف سے تشکیل دئیے گئے نقش راہ کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے کہا کہ 11991 سٹریٹ لائیٹس جنہیں میونسپل باڈیز نے قائم کیا تھا کی جگہ ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ جے کے پی ڈی ڈی نے اگلے تین برسوں کے اندر جے اینڈ کے میں سمارٹ میٹر پروجیکٹ کی عمل آوری کے لئے آر ای سی پی ڈی سی ایل کو ذمہ داری سپر دی کی ہے ۔اُنہوں نے اس موقعہ پر شہر ی و دیہی گھرانوں میں صد فیصد بجلی فراہم کرنے سے متعلق مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بجلی کی چوری روکنے کی سخت ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے محکمہ کو صلاح دی کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات وضع کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سیکرٹری پی ڈی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ وادی میں بجلی کی ترسیل و فراہمی کی بحالی کے عمل میں تیزی لائیں ۔اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ صد فیصد بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی لیت ولعل سے کام نہ لیاجائے بلکہ انتظامیہ مکمل طور پر شفاف اور جواب دہ طریقے پر اپنا کام کاج انجام دیں۔
بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے ایک علاحدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموں اینڈ کشمیرمیں سرمایہ کاری یقینی بنانے کے لئے مجوزہ جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس سمٹ کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری ، فائنانشل کمشنر فائنانس ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے پیشگی طور پر افسروں کی کمیٹیاں قائم کرنے اور انہیںذمہ داریاں سونپنے کی صلاح دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا