لیفٹیننٹ گورنر نے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘میں شرکت کی

0
0

وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری سکیموں کو صد فیصد مکمل کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کیلئے پُر عزم :سنہا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج نگروٹہ کے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے نمائندوں اور لوگوں کو ان کی شرکت پر مُبار ک باد دی۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کنبوں تک پہنچیں، سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور ممکنہ اِستفادہ کنندگان کے اِندراج کی حوصلہ افزائی کریں۔اُنہوں نے پنچایت ڈھوک وزیراں کے بہترین طریقوں کواَپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بہتر ذریعہ معاش کے مواقع ، معیارِ زندگی میں بہتری ، خوشحال اور پُرامن پنچایت کے لئے عمل پر مبنی جن بھاگیداری کے لئے ماڈل وِلیج کو مجموعی طور پر تیار کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری سکیموں کو صد فیصد مکمل کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ یہ دیہی اور شہری علاقوں کو عام آدمی اور کمزور طبقے کو بااِختیار بنانے کے لئے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، موقعہ پر فراہم کی جانے والی خدمات کا فائدہ اُٹھائیں اور سکیموں کے بارے میں معلومات کو پھیلائیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ اِنفرادی کامیابی کی داستانوںکو جموںوکشمیر یوٹی کے ہر کونے کونے تک پہنچنا چاہئے تاکہ ان کی زندگی میں حکومت کی فلیگ شپ سکیموں سے لائی گئی تبدیلی کو اُجاگر کیا جا سکے۔اُنہوں نے کہا،’’ مربوط کارروائی اور ہر فرد کی شمولیت سے ہم گاؤں کو قابل عمل، دیرپا اِقتصادی مراکز میں تبدیل کر سکتے ہیں اور نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور کمزور طبقے کے لئے وِکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے فلاحی اَقدامات کے ثمرات معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ پی ایم اے وائی ( جی) کے تحت غریب بے زمین اِستفادہ کنندگان کو 5 مرلہ زمین فراہم کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ غریب، کمزور بے زمین کنبوں کا معیارِ زندگی بلند کرے گا، موجودہ معاشرتی عدم توازن کو دور کیا جائے گا اور ان کی معاشی اور سماجی خوشحالی آئے گی۔سرپنچ پنچایت ڈھوک وزیراں رَمن وزیر اور پنچایت کے مستفیدین نے بھی اِپنے تجربات کا اِشتراک کیا اور مختلف سرکاری سکیموں کے تحت فوائد میں توسیع کے لئے اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا، ڈرون کا مظاہرے کا مشاہدہ کیا اور نئی تشکیل شدہ فارمر پروڈیوسرز آرگنائزیشنوں کے ممبروں کو رجسٹریشن کے سر ٹیفکیٹ دئیے ۔اس موقعہ پر ’ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا حلف بھی لیا گیا۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کمار واشیا ، ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک ، سینئر اَفسران ، پی آر آئی ممبران اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا