لیفٹیننٹ گورنر نے وارانسی میں مہارشی سند یپنی پبلک سکول کا اِفتتاح کیا

0
0

بہتر تعلیمی بنیادی ڈھانچہ اور قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کے تعلیمی نظام کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی:سنہا
لازوال ڈیسک

وارانسی،اُترپردیش؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج جلال پور وارانسی میں مہارشی سندیپنی پبلک سکول کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سکولی اِنتظامیہ، عملہ اور طلبأ کو مبارک باددی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی خدمت کرنے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، مجھے یقین ہے کہ مہارشی سندیپنی پبلک سکول بچوں کو جامع تعلیم فراہم کرتا رہے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ کچھ برسوں میں تعلیمی ماحولیاتی نظام میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کو اُجاگر کیا۔اُنہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے تعلیمی شعبے میں بنیادی اِصلاحات دیکھنے میں آئی ہیں اور طلبأ کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہتر تعلیمی بنیادی ڈھانچہ اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 ہندوستان کے تعلیمی نظام کونئی بلندیوں تک لے جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تدریسی عمل کو مزید پُر کشش بنانے اور طلبأ کے درمیان تنقیدی سوچ ، تخلیقی صلاحیتوں ، مسائل کو حل کرنے اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پر ماہر تعلیم اور سماجی کارکن جتندر ناتھ سنگھ ،سکول اِنتظامیہ کے ممبران، معززشہری، سٹاف،سکول کے اَساتذہ اور طلبأموجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا