ککریال میں نئے میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دی گئی،نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا اِی۔ سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ککریال میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی 71ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بورڈ ممبران مہمند لیشور سوامی وشو یشورا نند گریجی مہاراج ، ڈاکٹر اشوک بھان ، کلبھوشن آہوجا، ڈاکٹر نیلم سرین ، کے کے شرما، سریش کمار شرما اور رگھو کے مہتا نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس ایم وی ڈی ایس بی انشل گرگ بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں بورڈ نے ککریال میں 50نشستوں پر مشتمل ایک نئے میڈیکل کالج کے قیام کی اَصولی منظوری دی جس کی لاگت تقریباً 350سے 450کروڑ روپے تک ہے۔بورڈ نے ایس ایم وِی ڈی این ایس ایچ ( بورڈ کے ہسپتال) کے آپریشنل بیس میں توسیع کی متوقع ضروریات سے اِتفاق کیا تاکہ خاص علاج کی ضرورت والے مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو پورا کیا جاسکے۔ بورڈ نے تفصیلی غور و خوض کے بعد 200سے 220 بستروں کو ہسپتا ل کی موجودہ گنجائش میں شامل کرنے کی اَصولی منظور ی دی جس کی لاگت تقریباً120 کروڑ روپے ہے۔بورڈ نے رِپورٹ شدہ پوزیشن کا نوٹس لیا ، تفصیلی غور وخوض کیا، توثیق کی اور 36 ایجنڈا آئٹمز کی اَصولی منظوری دی۔بورڈ نے سی اِی او ایس ایم وی ڈی ایس بی سے کہا کہ وہ اُبھرتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگی میں بہترین سہولیات پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ یاترا کو ایک یاد گار تجربہ بنایا جاسکے۔ اِسی کے مطابق بورڈ نے بھون میں تقریباً31.51کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئی یاتری کم سٹاف اَقامتی سہولیات کی تعمیر کی اَصولی منظور ی دی۔میٹنگ میں مختلف یاتریوں پر مبنی میگا اِنفراسٹرکچر پروجیکٹوں جیسے سکائی واک ، پاروتی بھون کی ریٹروفٹنگ اور رِی ماڈلنگ ، اَٹھکا علاقے کی توسیع وغیر ہ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔سی اِی او ، ایس ایم وِی ڈی ایس بی نے بورڈ کو مطلع کیا کہ بھون میں جاری اہم پروجیکٹوں میں تیزی لائی جار ہی ہے اور اِمکان ہے کہ شاردیہ نوراتوں سے پہلے مکمل ہوجائیں گے ۔ اُنہوں نے بورڈ کو کسی پریشانی کے بغیر درشن کے تجربے کے لئے یاتریوں کی کراس نقل و حمل کو روکنے کے لئے شروع کئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔سی اِی او شرائین بورڈ کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ شنکر اچاریہ مندر کی تعمیر ، ری ڈیولپمنٹ کے ساتھ ٹریک اور اس سے منسلک سہولیت کی تعمیر میں تیزی لائیں اور اِس سلسلے میں تمام زیر اِلتوأ مسائل کے تسلی بخش حل کے لئے تمام شراکت داروں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بورڈ نے ایس ایم وِی ڈی چیئریٹیبل سوسائٹی کے حق میں مالی برس 2023-24 کے لئے مطلوبہ گرانٹ اِن ایڈ کو بھی منظوری دی تاکہ بورڈ کے پردیی اِداروں جیسے گوروکل ، ہسپتال ، سپورٹس کمپلیکس اور کالج آف نرسنگ کے کام کو مضبوط بنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ یاتریوں کے لئے سہولیت بورڈ کی اوّلین ترجیح ہے اور ان کی کسی پریشانی کے بغیر درشن کے لئے تمام اقدامات کئے جانے چاہئیں۔اُنہوں نے سی ای او شرائین بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ مسافروں کے روپ وے کی آن لائن بکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ عقیدت مندوں کی آسان رسائی اور آرام ہو۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔میٹنگ کے موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین ہیں ، نے کاٹیجز اور ایس ایم وِی ڈی سپورٹس کمپلیکس کٹرہ کے نزدیک عقیدت مندوں اور سٹاف کی ہائش کے لئے بنگنگا میں 14کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کئے جانے والے ایک میس بلاک کا اِی ۔سنگ بنیاد رکھا۔اُنہوں نے شرائین بورڈ کی اِصلاح شدہ ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا اور ڈاکٹر نیلم سرین کے پنچ تنتراکا ڈوگری ترجمہ جاری کیا۔