لیفٹیننٹ گورنر نے سکمزکی گورننگ باڈی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

ہم صحت عامہ تک سستی رسائی اور صحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے پُرعزم ہیں:سنہا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں سکمز(ایس کے آئی ایم ایس) کی گورننگ باڈی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،ڈائریکٹر ایمز نئی دہلی ڈاکٹر ایم سری نواس، ڈی جی آئی سی ایم آر ڈاکٹر راجیو بہل،کمشنر سیکرٹری جی اے ڈِی سنجیو ورما، سیکرٹری صحت ڈاکٹر سیّدعابد رشید شاہ اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
سکمز(ایس کے آئی ایم ایس) صورہ سری نگر کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلی میٹنگ تھی۔میٹنگ میں مریضوں کی نگہداشت کی خدمات کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور معروف صحت ادارہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف ایجنڈا آئٹمز کو اَصولی منظوری دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو معیاری دیکھ دیکھ، سستی اور قابل رسائی صحت خدمات کے لئے سسٹمیٹک اِنٹرونشنز کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ تمام ضروری طبی سازوسامان کی خریداری کی جارہی ہے اور مناسب طریقے سے کام کیا جارہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں صحت خدمات کی قابل رسائی، مساوی اور مؤثر فراہمی کے لئے عوام پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم صحت عامہ تک سستی رسائی اور صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لئے پُرعزم ہیں۔گورننگ باڈی کے ممبران نے سکمز(ایس کے آئی ایم ایس) میں صحت سہولیات کو بڑھانے کے بارے میں اَپنی قیمتی تجاویز اور اِن پٹ کا اِشتراک کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا