زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی غیر معمولی ترقی کے سفر میںسکاسٹ کشمیر کے اہم کردار کی ستائش کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون میں سکاسٹ کشمیر کی 34ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، سابق سی ا،ی او این آر اے ایڈاکٹر اشوک دلوائی،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی سی اے آر پروفیسر آر سی اگروال،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیرپروفیسر نذیر اے گنائی، وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹر بی این ترپاٹھی،سیکرٹری منصوبہ ، ترقی و نگرانی محکمہ محمد اعجازاور سینئر اَفسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی غیر معمولی ترقی کے سفر میںسکاسٹ کشمیر کے اہم کردار کی ستائش کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری زرعی یونیورسٹیوں کے اِختراعیت پر مبنی اقدامات اور جامع نقطہ نظر علم ، ٹیکنالوجی اوردیر پار زرعی معیشت میں اَپنا حصہ اَدا کر رہے ہیں۔ میٹنگ میں سکاسٹ کشمیر کو زرعی تعلیم، اختراعات ، اَنٹرپرینیورشپ، لیڈرشپ اور ریسرچ کے لئے ایک سرکردہ اِدارے کے طور پر ترقی دینے کے لئے مستقبل کے جامع روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سکاسٹ کو زراعت اور اس سے منسلک شعبے میں متعدد سینٹرز آف ایکسلینس بنانا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے کسانوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تحقیق اور اختراعیت کو لیب سے فیلڈ تک لے جانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ طلبأ کے لئے شارٹ سکل ٹریننگ کورسز کئے جائیں اور پیداواری خلا پر تفصیلی مطالعہ بھی کیا جائے۔میٹنگ میں سٹارٹ اَپس اور اَنٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لئے اِصلاحات ، سمارٹ اور ذہین کاشت کاری کے طریقوں کو فروغ دینے کے لئے نئے فرنٹیئرائیریاز کھولنے کے علاوہ قومی اہداف اور ترجیحات کے مطابق یونیورسٹی کے اہداف اور مینڈیٹ کو اَز سر نو ترتیب دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل نے دورانِ میٹنگ پیش کئے گئے مختلف ایجنڈے نکات کو اصولی منظوری دی جس میں سینٹرآف آرٹیفیشل انٹلی جنس اینڈ مشین لرننگ اِن ایگری کلچر( سی اے آئی ایم ایل) کا قیام ، سکاسٹ کشمیر انوویشن ، انکیوبیشن اینڈ اَنٹرپرینیور شپ ( ایس کے آئی آئی اِی) سینٹر اور ایف او ایچ شالیمار میں ایگرومیٹرولوجی ڈویژن کا قیام شامل ہے۔وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر اے گنائی نے یونیورسٹی کی پراگریس رِپورٹ پیش کی۔اِس موقعہ پر ایگری رائز کا تازہ ترین ایڈیشن بھی جاری کیا گیا جو زرعی تعلیمی ڈائجسٹ ہے