لیفٹیننٹ گورنر نے زیون میں ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

0
0

20 ؍مارچ 2024 ء تک 240 رہائشی یونٹوں پر مشتمل 10 بلاکوں کو مکمل کریں،افسروں کوہدایت
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج زیون میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات کے جاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا اور اس کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ 20 ؍مارچ 2024 ء تک 240 رہائشی یونٹوں پر مشتمل 10 بلاکوں کو مکمل کریں۔
اُنہوں نے اَفسروںکو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات اور باؤنڈری وال تک اَپروچ روڈ پر کام کو بیک وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ منصوبے کے تحت 624 فلیٹوں پر مشتمل 26 بلاکوں پر سول ورکس کی تکمیل سے 70 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیاگیا ہے۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، آئی جی پی کشمیر وِدھی کمار بِردی، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا