لیفٹیننٹ گورنر نے زیرو برج سے جنرل پوسٹ آفس تک جہلم ریور فرنٹ کا اِفتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے زیرو برج سے جنرل پوسٹ آفس تک جہلم ریور فرنٹ( دائیں کنارے) کا اِفتتاح کیا۔ریور فرنٹ کو پارکوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں اور سائیکل چلانے کے راستے کے طور پر اَپ گریڈ کیا گیا ہے اور عوامی پلازوں کو عوامی سہولیات جیسے بیت الخلا ، بیٹھنے کی جگہوں اور لوگوں کے لئے اعلی معیار کی روشنی سے لیس کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کو جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ کے ذریعے شہر کے ورثے کو ایک الگ شناخت فراہم کرنے پر مُبارک باد دی۔سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ ریور فرنٹ کو تاروں سے پاک عوامی جگہ بنانے کے لئے الیکٹرک اور ٹیلی کمیونی کیشن یوٹیلیٹی کیبلوں کو بھی زیر زمین منتقل کر رہا ہے۔اِس سے قبل اس برس مئی کے مہینے میں لیفٹیننٹ گورنر نے جہلم راج باغ ریور فرنٹ کے 6 کلومیٹر طویل حصے کا اِفتتاح کیا تھا جسے عالمی معیار کی عوامی جگہ کے طور پر تیار کیا گیا تھا جس میں واک ویز، سائیکلنگ، گرین سپیس، یونیورسل رسائی اور متعدد سرگرمیاں جیسی سہولیات شامل ہیں۔جہلم ریور فرنٹ شہری علاقوں کا نمونہ بن چکا ہے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے بھی ایک بڑی کشش کا مرکز بن گیا ہے۔اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ، سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی اطہر عامر، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اور سینئر اَفسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا