لیفٹیننٹ گورنر نے بنگلورو میں مہامنا مالویہ مشن کی تقریب میں شرکت کی

0
0

کہاپنڈت مدن موہن مالویہ نے اپنے کاموں سے ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کی صلاحیتوں پر فخر کا نیا احساس پیدا کیا
لازوال ڈیسک

بنگلورو/کرناٹک ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بنگلورو میں مہامنا مالویہ مشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پنڈت مدن موہن مالویہ کی اَقدار اور نظریات کو فروغ دینے کے لئے مہامنا مالویہ مشن کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا،’’ مہامنا ہمارے راہ کی روشنی ہے۔ ان کی زندگی بھر کی مہمات نے پورے ملک کے ضمیر کوجگایا اور معاشرے ، معیشت اور تعلیم پر گہر ا اَثر ڈالا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے ہندوستان کے کاروبار، صنعتی تعلیم اور ملک کے شاندار تہذیبی ورثے کو بحال کرنے اور مستقبل کے ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں پنڈت مدن موہن مالویہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنہوںنے کہا کہ مہامنا نے اپنے کاموں سے ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کے بارے میں فخر کا نیا احساس پیدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے دوران مہامنا نے ہمیں خود انحصاری کا نظریہ سکھایا اور تعلیم کو بہترین اِنسانی وسائل ، سائنسی اور تکنیکی مہارت کے ایک بڑے آلے کے طور پر استعمال کیا اورمقامی صنعتوں کو عالمی معیشت میں اَپنا جائز مقام حاصل کرنے کی ترغیب دی۔اُنہوں نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ جدید تعلیم ہندوستان کے نوجوانوں کو معاشرے میں اپنا حصہ اَدا کرنے اور خود نمو حاصل کرنے کے لئے ایک عظیم طاقت میں تبدیل کر سکتی ہے۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ مہامانا نے تعلیم اور صنعتی انقلاب کے ایک اہم معمار کے طور پرنوجوانوں کو خواب اور خود اعتمادی بھی دی تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیتوںکے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی کلیدی کوششوں کا بھی اشتراک کیا تاکہ آتما نربھر اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کو پورا کیا جا سکے۔اُنہوں نے کہا،’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہامنا کا خواب پورا کیا ہے۔ میک اِن انڈیا اور آتما نربھر بھارت ابھیان نے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو کھول دیا ہے۔ معاشرے کے پسماندہ طبقے کو بااختیار بنایا گیا ہے، دیہی معیشت میں تبدیلی آئی ہے اور جدید تعلیم، ہنر مندی، اپ سکلنگ سے روزگار اور اَنٹررینیور شپ کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنرنے لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو پنڈت مدن موہن مالویہ کے نظریات کے لئے وقف کریں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ اَدا کریں۔اِس موقعہ پر ایچ ایچ یدویر کرشنا دتہ چامراج ودیار،پدم شری ڈاکٹر کوٹا ہری نارائن، مہامنا مالویہ مشن کے ارکان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا