لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل بیس کیمپ کا دورہ کیا

0
0

شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

گاندربل؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج بال تل میں شری امرناتھ جی یاترا بیس کیمپ کا دورہ کیا اور یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اِنتظامیہ ، ایس اے ایس بی ، پولیس ، سیکورٹی فورسز اور دیگر شراکت دار محکموں کے سینئر اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ بہتر سیکورٹی اور یاترا کے اِنتظام کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے بال تل بیس کیمپ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سینئر اَفسروں کے ساتھ محفوظ یاترا کے لئے کئے گئے حفاظتی اِنتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اُنہوں نے اِنتظامیہ، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، صحت اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں اور خدمات فراہم کرنے والوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے رہائش، کھانا، رابطہ کاری، ٹرانسپورٹیشن، بجلی اور پانی کی فراہمی، صفائی ، آر ایف آئی ڈی کاؤنٹروں، صحت، فائر ٹینڈرز کی دستیابی، اَدویات، آکسیجن، پارکنگ سہولیات، ٹیلی کمیونی کیشن، ہیلی خدمات، آئی اِی سی سرگرمیوں، خدمات فراہم کنندگان کی رجسٹریشن وغیرہ سمیت سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری سہولیات موجود ہیں اور بابا امرناتھ جی کے عقیدتمندوں کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی توسیع کی جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے خدمات فراہم کرنے والوں کے نمائندوں سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ آنے والے یاتریوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار،سی اِی او شری امرناتھ جی شرائن بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، یو ٹی اِنتظامیہ ، شری امرناتھ جی شرائین بورڈ ، پولیس اور فوج کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا