لیجنڈز لیگ کرکٹ بھارت میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کے ساتھ شراکت دار

0
0

جموں ایل ایل سی میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں معروف عالمی کرکٹرز شامل ہوں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیجنڈز لیگ کرکٹ نے انڈین ریلوے کے ساتھ مل کر ایک قومی مہم کا اعلان کیا ہے کیونکہ لیگ کی ٹرافی 8 نومبر 2023 سے وندے بھارت ایکسپریس میں سفر کرے گی۔دریںا ثناء ٹرافی پورے ملک میں 17 مختلف ریاستوں اوریوٹیزکے علاقوں میں سفر کرے گی۔ لیجنڈز لیگ کرکٹ کا دوسرا ایڈیشن 18 نومبر سے 9 دسمبر تک شروع ہوگا اور یہ پانچ شہروں جموں، رانچی، دہرادون، ویزاگ اور سورت میں منعقد ہوگا۔ پہلا میچ عرفان پٹھان کی قیادت والی بھیلواڑہ کنگز اور دفاعی چیمپئن گوتم گمبھیر کی قیادت والی انڈیا کیپٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دیگر چھ ٹیمیں انڈیا کیپٹلز، منی پال ٹائیگرز، گجرات جائنٹس، اربن رائزرز حیدرآباد، سدرن سپر اسٹارز، بھیلواڑہ کنگز مد مقابل ہیں۔ تاہم لیجنڈز لیگ کرکٹ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور فین کوڈ پر نشر کی جائے گی۔ کئی مرکزی وزراء اور ہندوستانی ریلوے کی ٹیم اس سفر کا حصہ ہوگی۔ ملک بھر سے کھیلوں کی مشہور شخصیات بھی اس ایونٹ میں ان کے ساتھ شامل ہو کر اس سفر کو زندگی سے بڑا بنائیں گی۔اس سلسلے میںریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہاکہ ہم وندے بھارت پر لیجنڈز لیگ کرکٹ اور لیجنڈری کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے اس ناقابل یقین سفر کے منتظر ہیں۔وہیںروی شاستری، کمشنر، لیجنڈز لیگ کرکٹ نے کہاکہ ہمیں انڈین ریلوے کے ساتھ شراکت کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے میں تعاون کرنے پر فخر ہے۔اس سلسلے میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے سی ای او رمن راہیجا نے کہاکہ جب ہم انڈین ریلوے کے ساتھ اس منفرد تعاون کو جھنڈی دکھاتے ہیں، لیجنڈز لیگ کرکٹ شائقین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ ملک کے ہر کونے میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اپنی نوعیت کا ایک اقدام ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا