لیاقت میر پر گزشتہ روز ہوا تھا حملہ،دنیا سے چل بسے

0
0

زخمی حالت میں بلاور اسپتال پہنچایاتھا،جموں میں ہوا انتقال،عوام سراپا احتجاج
ابو عذیر
بلاور کٹھوعہتحصیل بلاور کے دھیول گاﺅں میں ایک جے ای کے لڑکے نے منگل کو چاقو سے لیاقت میر پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ ڈوڈہ کے رہنے والے عابد حسین نامی ایک طالب علم کو مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد عابد نے پولیس کواطلاع دی کہ مجھے جان کا خطرہ ہے تو پولیس موقع پر پہنچی ۔اس دوران دھمکیاں دینے والے عناصر جا چکے تھے جب پالیس واپس گئی تو وہ پھر واپس آئے اور عابد کے ساتھ لڑائی کرنے لگے انہیں۔ا س سلسلہ میں لڑائی کو چھڑانے کے لئے اپنی دوکان لیاقت میر نامی ایک شخص باہر آیا اورانہیں سمجھانے کی کوشش کی۔اس دوران عابد کے ساتھ جھگڑا کرنے والے تینوں ساتھیوں نے لیاقت پر چاقو سے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں انکے پیٹ میں شدید زخم ہوگیا اور وہ تینوں حملہ آورفرار ہو گئے۔زخمی حالت میں لیاقت کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں فوراََ جموں منتقل کر دیااور منگل کی شام جہاں انکا آپریشن ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیاقت نے اپنی آخری سانسیں لیں۔ان کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی اور حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔جب گزشتہ روز لیاقت کی نعش ان کے آبائی علاقہ میں پہنچی تو عوام نے پر نم حالت میں زور دار احتجاج کیا ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ہنی کھجوریہ اور اس کے ایک اور ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید دو کی تلاش میں پولیس جٹی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج کر رہے مظاہرین کے پاس ایس ایس پی کٹھوعہ اور ایس ڈی پی او پہنچے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ تین دنوں کے اندر ملزموں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا