شلپا ٹھاکر
جموںرورل وومین فاﺅنڈیشن جموں کی جانب سے یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ لڑکیاں لڑکوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کر کے اپنے جھال میں پھنساتی ہیں لہذا ایسے بدمعاشی ذہنیت سے لڑکوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلہ میں یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران سونیات شرما صدر آر ڈبلیو ایف نے کہا کہ تیس مارچ کو انہوں نے اس طرح کی واردات کو سامنے لا یا تھا جس میں کچھ لڑکیوں نے کچھ لڑکوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جھال میں پھنسایا تھا لیکن اس کے بعد بھی اس طرح کی واردات کی خبریں موصول ہوتی رہی ۔انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکیاں کچھ پولیس آفیسران کے فوٹو ددکھا کر ڈر پیدہ کرتی ہیں ۔لہذا ان کی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ ان کی ایسی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نسل نو کو بھی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر سے بچا جائے ۔