لوہرپوٹھا میںنبارڈ کے تحت منظور 2کلومیٹر درمناں کھِنڈروڈکی تعمیر

0
0

سڑک عام سے خاص ہوتے ہوئے3سوگھروں کے بجائے صرف4گھرانوں کارُک کرگئی؟
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ؍؍سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں مین جموں پونچھ شاہراہ سے بمقام پوٹھا نزدیک گریڈ اسٹیشن سے محلہ درمنا ں کھِنڈو(لوہر پوٹھا)تک نبارڈ اسکیم کے تحت 2کلومیٹر سڑک کی منظوری گذشتہ برس مورخہ10مارچ2022کو دی گئی تھی۔ 333.32لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجاناتھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اصل سروے کے مطابق مین شاہراہ سے درمنا ں تک سڑک تعمیر کی جانی تھی لیکن راستے میں دوران ِ تعمیر ٹھیکیدار نے سیاسی اثر رسوخ اور محکمہ کی ملی بھگت سے سڑک کا رْخ تبدیل کر دیا جس سے صرف پانچ گھروںکو فائیدہ پہنچے گا جبکہ تین سوسے زائد گھر محروم ہورہے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ انہوں نے ایس ڈی ایم سرنکوٹِ تحصیلدار، ڈپٹی کمشنر پونچھ، ایگزیکٹیو انجینئر، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعمیرات عامہ ، چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ جموں کی نوٹس میں بھی یہ بات لائی مگر کوئی ٹس سے مس نہیں۔ پنچایت لوہر پوٹھا کے معززین جن میں 80سالہ سید سیف علی شاہ، 90سالہ عزیز منہاس، 65سالہ عظیم خان، 63سالہ غلام مرتضیٰ منہاس، 67سالہ محمد اسلم خان، 61سالہ سید نذیر حسین شاہ، 75سالہ چوہدری سخی محمد، 70سالہ چوہدری حفیظ محمد، چودھری محمد رشید اور70محمد صغیرخان شامل ہیں، نے بتایاکہ درمناں کھِنڈو تک سڑک کی تعمیر کے لئے انہوں نے عرصہ دراز سے جدوجہد کی، گورنر کے ایڈوائزر سے ملاقات کر کے سڑک کی منظوری کروائی لیکن اب اْن کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔ انہوں نے بتایاکہ کھنڈو زیارت تک یہ سڑک وارڈ نمبر7اور8سے ہوکر جانی تھی جس سے تین سو سے زائد گھروں کو فائیدہ ملتا، ساتھ ہی یہ زیارت تک جاتی جہاں پر ڈسپنسری بھی منظور کی گئی ہے جس کی تعمیر کیلئے الاٹمنٹ بھی ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مین روڈ سے رابطہ سڑک کی تعمیر کچھ دوری تک تعمیر کے بعد اِس کا رْخ وارڈ نمبر چھ کی طرف موڑ دیاگیا۔ مقامی لوگوںکا دعویٰ ہے کہ وارڈ نمبر6میں پہلے ہی پنچایت کی سڑک تعمیر ہے، متعلقہ ٹھیکیدار نے محکمہ کے ساتھ ملی بھگت سے پیسے بچانے کیلئے اپنا فائیدہ دیکھتے ہوئے اْسی سڑک پر دوبارہ کام شروع کر دیا جبکہ نبارڈ کے تحت یہ سڑک بالکل اعلیحدہ تعمیر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آرڈ اینڈ بی محکمہ کا متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اور جونیئر انجینئر سب سے زیادہ گڑ بڑ کررہا ہے اور اْن ہی کی ملی بھگت سے یہ سب خرابی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ عوامی نمائندگان کو بھی بتایا لیکن وہ بھی انصاف پسندی اور حق گوئی سے کام لینے کی بجائے منافقانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر این این ووہرا سے گذارش کی ہے کہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو ہدایت کی جائے کہ وہ از خود موقع ملاحظہ کر کے دو کلومیٹر ’درمناں کھنڈو ‘سڑک کی اصل سروے کے مطابق تعمیر کو یقینی بنائیں تاکہ وسیع آبادی کو فائیدہ پہنچ سکے۔ تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم کو صرف چند گھروں کے لئے استعمال کر نا خزانہ عامرہ کی بربادی اور لوگوں کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا